آسام پولیس نے کانسٹیبل کی مخلوعہ 2450جائیدادوں کو پرکرنے کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔13ڈسمبر سے درخواست کے ادخال کا عمل شروع ہوگااور آخری تاریخ 12جنوری ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات
کانسٹیبل(اے بی)مرد اور ٹرانسجینڈر۔2220
کانسٹیبل(اے بی)خاتون۔180
کانسٹیبل(اے بی)نرسنگ۔50
حدعمر: اقل ترین عمر18سال اوراعظم ترین عمر21سال ہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی(پی)،ایس ٹی (ایچ) کیلئے5سال کی رعایت دی جائے گی اوراوبی سی،ایم اوبی سی کیلئے تین سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 14,600-60,500مع گریڈپے5,600روپے اورپے بانڈIIسمیت دیگر الاؤنسس دئے جائیں گے۔
تعلیمی قابلیت: کسی بھی بورڈ یا کونسل سے امیدوار ایچ ایس ایل سی/میٹرک 12ویں جماعت یااس کے مماثل کورس کامیاب ہوں۔
کانسٹیبل)نرسنگ (کے عہدہ کیلئے میٹرک 12ویں جماعت کے ساتھ ڈپلوما نرسنگ کامیاب ہونا ضروری ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار: فزیکل اسٹانڈرس ٹیسٹ(پی ایس ٹی)،فزیکل ایفیشینسی ٹیسٹ(پی ای ٹی)
مزید تفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
www.slprbassam.in