اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے سرکل بیسڈ آفیسر(سی بی او)کی مخلوعہ 1226 جائیدادوں پربھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدوارو ں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ ڈسمبر2021سے شروع ہوچکا ہے اور 29ڈسمبر آخری تاریخ مقررہے۔
تعلیمی قابلیت: کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبہ میں بیچلرڈگری یامرکزی حکومت سے تسلیم شدہ مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: اقل ترین عمر21سال اوراعظم ترین عمر30سال ہے۔ایس سی،ایس ٹی کیلئے5سال کی رعایت دی جائے گی۔اوبی سی(نان کریمی لیر)کیلئے3سال کی رعایت دی جائے گی۔جسمانی معذورین(ایس سی، ایس ٹی) کیلئے15سال کی رعایت دی جائے گی۔جسمانی معذورین (اوبی سی)کیلئے13سال کی رعایت دی جائے گی۔جبکہ جسمانی معذورین (جنرل اور ای ڈبلیوایس)کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
ایکس سرویس مین کیلئے5سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 36,000-63,840روپے رہے گی۔
انتخاب کاطریقہ کار: آن لائن تحریری امتحان،اسکریننگ،انٹرویو
فیس: جنرل/اوبی سی امیدواروں کیلئے750روپے ہے اور ایس سی،ایس ٹی،ایس ڈبلیوڈی امیدواروں کوفیس کی ادائیگی سے مستثنی رکھا گیا ہے۔مزیدتفصیلات کیلئے ایس بی آئی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.sbi.co.in