بنگلورمیٹروریل کارپوریشن لمیٹیڈ نے اسٹیشن کنٹرولر/ٹرین آپریٹرکی مخلوعہ 50جائیدادوں پر بھرتی کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا عمل 14ڈسمبر سے شروع ہوگیا ہے اور آخری تاریخ 10جنوری 2022ہے۔
تعلیمی قابلیت: میٹریکولیشن کے ساتھ تین سالہ ڈپلوما ان الیکٹریکل انجینئرنگ/الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ/ٹیلی کمیونیکیشنس/الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ/الیکٹریکل پاورسسٹمس/انڈسٹریل الیکٹرانکس/میکانیکل انجینئرنگ کامیاب ہوں یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: اعظم ترین عمر45سال ہے۔
پے اسکیل: 33,040-63,490اور سالانہ 3فیصد انکریمنٹ دیا جائے گا۔
انتخاب کاطریقہ کار: اسنادات کی جانچ،میڈیکل فٹنس ٹیسٹ، تحریری امتحان، انٹرویو
مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://recruitment.bmrc.co.in/frmlnstrucions.aspx