ہریانہ پبلک سرویس کمیشن،پنچکولہ نے لکچررس کی مخلوعہ 437جائیدادوں پر تقررات کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 6جنوری ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات
لکچرران آگریکلچر انجینئرنگ۔1
لکچرران آرکیٹکچر۔16
لکچرر ان آٹوموبائیل انجینئرنگ۔16
لکچرر ان کیمیکل انجینئرنگ۔7
لکچرر ان سیول انجینئرنگ۔77
لکچرر ان کمپوٹرانجینئرنگ۔44
لکچرران الیکٹریکل انجینئرنگ۔61
لکچرران فیشن ڈیزائن۔6
لکچرران فوڈٹیکنالوجی۔2
لکچرران انسٹرومنٹیشن اینڈ کنٹرول انجینئرنگ۔17
لکچرران میکانیکل انجینئرنگ۔63
لکچرران اپلائیڈ سائنس انگلش۔23
لکچرران اپلائیڈسائنس(میتھس)۔22
لکچرران اپلائیڈسائنس(فزیکس)۔20
لکچرران اپلائیڈسائنس(کیمسٹری)۔12
لکچرران میڈیکل الیکٹرانکس۔2
لکچرران میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی۔14
لکچرران فارمسی۔4
لکچرران پلاسٹک۔1
لکچرران ٹیکسٹائیل پروسیسنگ۔1
لکچرران ٹیکسٹائیل ٹیکنالوجی۔6
فورمین انسٹرکٹر۔6
لکچرر ان بزنس مینجمنٹ۔4
لکچرران فینانس اکاونٹس اینڈ آڈیٹ۔12
تعلیمی قابلیت: بیچلر ڈگری اور متعلقہ شعبہ میں ماسٹرآف انجینئرنگ یامتعلقہ مضمون میں ٹیکنالوجی ڈگری کامیاب ہوں۔
میٹرک یا ہائرایجوکیشن میں ہندی یا سنسکرت بحیثیت ایک مضمون پڑھ چکے ہوں۔
حدعمر: عمر 21سال تا42سال ہے۔جبکہ ایس سی، بی سی،غیرشادی شدہ خاتون امیدواران،قانونی طورپرعلیحدہ ہونے والی خواتین اور بیواؤں کو حدعمر میں 5سال کی رعایت دی جائے گی۔ایس سی،بی سی طبقات کے جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: لکچرر کیلئے 53,100روپے اور فورمین انسٹرکٹرکیلئے 44,900روپے
انتخاب کا طریقہ کار: تحریری امتحان، انٹرویو
اپلیکشین فیس: ہریانہ سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کی خاتون امیدواران، ایس سی /بی سی۔اے/بی سی۔بی/ای ایس ایم اور ایکنامیکلی ویکر سیکشنس کیلئے 250روپے مقرر ہے۔
دیگرتمام طبقات اوردیگر ریاستوں کے امیدواروں کیلئے فیس1ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
جبکہ ہریانہ جسمانی معذور امیدواروں کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھاگیا ہے۔مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.hpsc.gov.in