ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ،حیدرآباد ڈیویژن نے ٹیکنیشین اپرینٹس ٹرینی اور گریجویٹ اپرینٹس ٹرینی کی مخلوعہ 150جائیدادوں پر ایک سالہ اپرینٹس شپ کیلئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 19جنوری 2022 ہے۔
تعلیمی قابلیت:
ٹیکنیشین اپرنٹس ٹرینی کیلئے امیدوار متعلقہ ٹریڈ میں انجینئرنگ ڈپلومہ کامیاب ہوں۔
گریجویٹ اپرنٹس ٹرینی کیلئے متعلقہ ٹریڈ میں بی۔ٹیک، بی ای کامیاب ہوں۔
مشاہرہ:

ٹیکنیشین اپرنٹس ٹرینی کو ماہانہ 8000روپے اور گریجویٹ اپرنٹس ٹرینی کو ماہانہ 9000روپے مشاہرہ دیاجائے گا۔
انتخا ب کا طریقہ کار:

میرٹ لسٹ، انٹرویو

مزید تفصیلات اوردرخواست کے ادخال کیلئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://portal.mhrdnats.gov.in