کرناٹک ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ سیکریٹری(اسٹینوگرافر) کی مخلوعہ 54جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 7اپریل 2022مقررہے۔
حدعمر:
ایس سی، ایس ٹی اور اوبی سی کی کیٹیگری ون کیلئے عمر18تا40سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
جبکہ اوبی سی کی کیٹیگری ٹواورتھری کیلئے عمر 18تا38سال تک ہونی چاہئے۔
اس کے علاوہ جنرل(میرٹ)کیلئے عمر18تا35سال ہونا ضروری ہے۔
تعلیمی قابلیت:
کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ کی جانب سے منعقدہ ایس ایس ایل سی امتحان یا مماثل امتحان کامیاب ہوں۔یا
یونیورسٹیز یا کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن یا ٹیکنیکل بورڈ کی جانب سے منعقدہ ڈپلوما ان کامرس پراکٹس/سیکریٹریل پراکٹس سینئرگریڈکاامتحان یا مماثل امتحان کامیاب ہوں۔
انگلش شارٹ ہینڈمیں سینئرگریڈ کاامتحان یا انگلش شارٹ ہینڈ میں مہارت کے گریڈکاامتحان کامیاب ہوں اور
کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ کے محکمہ پبلک انسٹرکشن کی جانب سے منعقدکردہ انگلش میں ٹائپ رائٹنگ میں ان ٹائپ رائٹنگ کامیاب ہوں۔
انتخاب کاطریقہ کار:
شارٹ اینڈ ٹائپنگ ٹیسٹ۔ 100نشانات
انٹرویو۔20نشانات
اپلیکیشن فیس:
جنرل میرٹ اور اوبی سی کیلئے500روپے ہے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، کیٹیگری ون، معذورین کیلئے صرف250روپے فیس رکھی گئی ہے۔
مزید تفصیلات ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://karnatakajudiciary.kar.nic.in/recruitment.php