پی جی سیٹ کنوینر نے پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹیسٹ (PGECET)۔2022کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہیں۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ تعلیمی سال 2022-23میں پی جی کورسس انجینئرنگ، ٹکنالوجی،آرکیٹیکچر،فارمیسی میں داخلہ دیاجائے گا۔

اہم تاریخیں:

آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز 12اپریل 2022
بغیر دیرینہ فیس کے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 22جون2022
250روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست کے ادخال کی قطعی تاریخ 30جون2022
1000دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10جولائی 2022

رجسٹریشن فیس:

ایس سی، ایس ٹی اور معذورین کیلئے فیس 500روپے ہے اور دیگر تمام زمروں کے امیدواروں کیلئے فیس 1000روپے مقرر کی گئی ہے۔اگر امیدوار ایک سے زائد ٹیسٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو انھیں علیحدہ علیحدہ فیس ادا کرنا پڑے گا۔

مزید تفصیلات اور درخواست داخل کرنے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://pgecet.tsche.ac.in