اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ،حکومت آندھراپردیش نے پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ۔2022کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ سرکاری پالی ٹیکنک کالجس، ایڈیڈ،ان ایڈیڈ،خانگی اداروں میں دستیاب انجینئرنگ ڈپلومہ /غیر انجینئرنگ ڈپلومہ/ٹکنالوجی کورسس میں داخلہ دیاجاتا ہے۔

اہم تاریخیں:

کارکردگی تاریخ
درخواست کے ادخال کا آغاز 11اپریل 2022
درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 18مئی2022
امتحان کا انعقاد 29مئی 2022

اے پی ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ نے تلگو،انگلش زبان کے ساتھ اردو زبان میں بھی امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا۔اردو زبان میں امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کیلئےگنٹور اور نندیال میں سنٹرس قائم کرنے کا بھی ذکر کیا۔
اردو میڈیم سے دسویں جماعت کامیاب اور جاریہ تعلیمی سال دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار سے اس سنہری موقع سے استفادحاصل کریں۔

پالی سیٹ۔2022 کیلئے اہلیت:
٭امیدوار ہندوستانی شہری ہوناضروری ہے۔
٭امیدوار کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے ہونا چاہئے۔
٭ امیدوار اے پی اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن یا تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کردہ دسویں جماعت امتحان کم ازکم 35فیصد نشانات سے کامیاب ہوں یا کوئی دوسرامماثل امتحان جسے بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن اے پی /ٹی ایس کی جانب سے اس کومساوی تسلیم کیاجاتا ہے۔جیسے سنٹرل بورڈ آف ایجوکیشن(سی بی ایس ای)، انڈین کونسل فارسیکنڈری ایجوکیشن(آئی سی ایس ای)،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول(این آئی اوایس)،اے پی اوپن اسکول سوسائٹی(اے پی او ایس ایس)،ہندوستان کے مختلف اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کرد ہ دسویں جماعت کا امتحان، جس میں ریاضی بطور ایک مضمون ہوتا ہے۔
٭ سنٹرل بورڈ آف ایجوکیشن(سی بی ایس ای)، انڈین کونسل فارسیکنڈری ایجوکیشن(آئی سی ایس ای)،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول(این آئی اوایس)،اے پی اوپن اسکول سوسائٹی(اے پی او ایس ایس)،ہندوستان کے مختلف اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے منعقدکردہ دیگر امتحانات، جن کو اے پی حکومت نے دسویں جماعت کے مماثل تسلیم کیا ہے میں ریاضی،فزیکس، کیمسٹری سمیت تمام مضامین میں سے ہرمضمون میں کم ازکم 35فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہونا چاہئے۔
٭مئی۔2022میں منعقد کئے جانے والے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی پالی سیٹ۔2022 کیلئے اہل ہیں۔
٭ پالی سیٹ۔2022میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔لیکن اسکالرشپ کیلئے سوشل ویلفیر کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ اصولوں کا اطلاق ہوگا۔

اپلیکیشن فیس: پالی سیٹ۔2022داخلہ امتحان کیلئے 400روپے فیس مقرر ہے۔
مزید تفصیلات پالی سیٹ۔2022کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://polycetap.nic.in