راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹیکنالوجیز (RGUKT) باسر نے جمعرات کے دن تعلیمی سال 23-2022 کے لیے چھ سالہ انٹی گریٹیڈ بی۔ ٹیک کورس میں داخلوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

بی ٹیک پروگرام کے پہلے سال میں داخلے دسویں جماعت کے امتحانات میں ہرمضمون میں حاصل کردہ گریڈ (جی پی اے)کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔ دفعہ 13 (3) کے تحت سال 23-2022 کے لیے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ 0.4 نشانات ان درخواست دہندگان کے دسویں کے جی پی اے میں شامل کئے جائیں گے ، جنہوں نے ضلع پریشد ، میونسپل سمیت غیر رہائشی سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کی تھی۔ اسکولوں اور ماڈل اسکول کے طلبا کو داخلے کے عمل میں سماجی و اقتصادی طور پر پسماندگی کی وجہ سے ویٹیج فراہم کیا جا رہا ہے۔ واضح رہیکہ پچھلے سال RGUKT نے COVID-19 وبا کے پیش نظر  پالی سیٹ میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد پر طلبہ کو بی۔ٹیک میں داخلہ دیا تھا۔
کل دستیاب نشستوں میں سے 85 فیصد داخلے مقامی امیدواروں (تلنگانہ) کے لیے مختص ہیں اور ماباقی 15 فیصد نشستیں غیر مختص ہیں، جنہیں میرٹ کی بنیاد پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کے طلبہ کے ذریعہ پُر کیا جائے گا۔
آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز بروز جمعہ ، یکم جولائی سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2022 ہے۔ اسی طرح یونیورسٹی کی جانب سے بذریعہ پوسٹ خصوصی زمرہ جات (PH/CAP/NCC/Sports) کی درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے۔ پروویژنل لسٹ (عارضی انتخاب کی فہرست) 30 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔https://www.rgukt.ac.in/