ہندوستان کی معروف جامعہ عثمانیہ کے فاصلاتی تعلیمی مرکز پروفیسر جی۔رام ریڈی سنٹرفار ڈسٹنس ایجوکیشن (پی جی آرآرسی ڈی ای) نے تعلیمی سال 23-2022کیلئے فاصلاتی یوجی، پی جی،پی جی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کیا۔ پہلے مرحلہ کے تحت آن لائن داخلوں کاآغاز 3اگست2022سے ہوگیا ہے اورآخری تاریخ 16ستمبر 2022ہے۔

M.B.A: دوسالہ کورس میں داخلہ کیلئے ٹی ایس آئی سیٹ /اے پی سیٹ یا پی جی آر آرسی ڈی ای،عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کردہ داخلہ امتحان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ عام زمرہ کے امیدوار گریجویشن 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں جبکہ بی سی، ایس سی اور ایس ٹی زمروں کے امیدوار 45 فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔ ہر سمسٹر کیلئے 10,000روپے فیس مقررہے۔

MCA: دوسالہ کورس میں داخلہ کیلئے ٹی ایس آئی سیٹ /اے پی سیٹ یاپی جی آرآرسی ڈی ای،عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کردہ داخلہ امتحان میں کامیابی کے ساتھ ساتھ عام زمرہ کے امیدوار گریجویشن 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں جبکہ بی سی، ایس سی اور ایس ٹی زمروں کے امیدوار 45فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔انٹرمیڈیٹ یا ڈگری میں ریاضی ایک بطور مضمون پڑھناضروری ہے۔ہرسمسٹر کیلئے ساڑھے 7ہزار روپے فیس مقرر ہے۔

MA اردو/ہندی تلگو/سنسکرت/انگلش: دوسالہ کورسس میں داخلہ کیلئے ڈگری بشمول بی ای،بی۔ ٹیک یا بی سی اے میں بطور ایک مضمون پڑھنے والے امیدوار اہل ہیں۔ سالانہ 6ہزار روپے فیس مقرر ہے۔جبکہ ایم اے انگلش کیلئے6,500روپے فیس ہے۔

MA فلاسفی/سوشیالوجی/پبلک پرسنل مارکٹنگ/پبلک ایڈمنسٹریشن: دوسالہ کورسس میں کسی بھی مضمون میں ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 6,000روپے فیس مقررہے۔

MA اکنامکس/پولٹیکل سائنس/ہسٹری/سائیکالوجی: دوسالہ کورسس میں داخلہ کیلئے متعلقہ مضمون میں ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں اس کے علاوہ بی۔کام کامیاب امیدوار ایم۔اے اکنامکس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔

MA سائیکالوجی: دوسالہ کورسس میں داخلہ کیلئے کسی بھی مضمون میں ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 9,000روپے فیس مقرر ہے۔

M.Com: دوسالہ کور س میں داخلہ کیلئے بی۔کام میں کامیاب ہوں۔سالانہ 6,500 روپے فیس مقررہے۔

M.Sc:میتھمیٹکس(ریاضی): دوسالہ کورس میں داخلہ کیلئے متعلقہ مضمون میں ڈگری کامیاب ہوں۔سالانہ 6,500 روپے فیس مقررہے۔

M.Sc:اسٹیٹسٹکس: دوسالہ کورس میں داخلہ کیلئے میتھمیٹکس اور اسٹیٹسٹکس مضامین میں ڈگری کامیاب ہوں۔سالانہ 6,000 روپے فیس مقررہے۔

B.A: تین سالہ کورس میں داخلہ کیلئے انٹرمیڈیٹ یا 10+2یا اس کے مماثل کورس کامیاب ہوں۔سالانہ 4,000 روپے فیس مقررہے۔

B.A: میتھمیٹکس اینڈ اسٹیٹسٹکس: تین سالہ کورس میں داخلہ کیلئے انٹرمیڈیٹ یا 10+2میں ریاضی ایک اختیاری مضمون میں کامیاب ہوں۔سالانہ 4,000 روپے فیس مقررہے۔

B.Com: جنرل: تین سالہ کورس میں دخلہ کیلئے انٹرمیڈیٹ یا 10+2یا اس کے مماثل کورس میں کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 5,000روپے فیس مقررہے۔

B.B.A: تین سالہ کورس میں دخلہ کیلئے انٹرمیڈیٹ یا 10+2یا اس کے مماثل کورس میں کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 8,000روپے فیس مقررہے۔

P.G ڈپلومہ ان میتھمیٹکس: ایک سالہ کورس میں داخلہ کیلئے کسی بھی مضمون میں تین سالہ ڈگری کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 6,000 روپے فیس مقررہے۔

P.G ڈپلومہ ان نگلش لنگویج ٹیچنگ: ایک سالہ کورس میں داخلہ کیلئے کسی بھی مضمون میں تین سالہ ڈگری کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 6,000 روپے فیس مقررہے۔

P.G ڈپلومہ ان بزنس مینجمنٹ: ایک سالہ کورس میں داخلہ کیلئے کسی بھی مضمون میں تین سالہ ڈگری کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 6,000 روپے فیس مقررہے۔

P.G ڈپلومہ ان بائیوانفارمیٹکس: ایک سالہ کورس میں داخلہ کیلئے بی ایس سی/ ایم ایس سی /بی ایس اگریکلچر/بی فارمیسی/بی وی ایس سی /ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس/بی اے ایم ایس /بی یو ایم ایس /بی ایچ ایم ایس /بی ای 50فیصد نشانات سے کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 30,000 روپے فیس مقررہے۔

P.G ڈپلومہ ان کمپوٹراپلیکیشنس: ایک سالہ کورس میں داخلہ کیلئے کسی بھی مضمون میں تین سالہ ڈگری کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں۔سالانہ 8,000 روپے فیس مقررہے۔

P.G ڈپلومہ ان ڈاٹا سائنس: کسی بھی مضمون میں ڈگری (تین سالہ)کورس کامیاب ہوں۔ہر سمسٹر کیلئے10,000روپے مقرر ہے۔

P.G ڈپلومہ ان انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ: کسی بھی مضمون میں ڈگری (تین سالہ)کورس کامیاب ہوں۔ہر سمسٹر کیلئے7,500روپے مقرر ہے۔

سرٹیفکیٹ ان یوگا: 6ماہ کے کورس کیلئے ایس ایس سی/میٹریکولیشن یامماثل کورس کامیاب ہوں۔کورس کی فیس 6000روپے مقرر ہے۔
مزید تفصیلات اور داخلہ کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.oucde.net