پروفیسر جیا شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی،حیدرآباد نے بی۔ ٹیک (اگریکلچرل انجینئرنگ)ریگولر اور سیلف فینانس، بی۔ ٹیک (فوڈ ٹکنالوجی) ریگولر اور سیلف فینانس، بی ایس سی (آنرس)کمیونٹی سائنس (ریگولر اور سیلف فینانس)کورسس میں ایم پی سی کامیاب امیدواروں کے داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری کردیا۔ کونسلنگ کیلئے درخواست کے ادخال کا 24اگست سے آغاز ہوچکا ہے اور فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ17ستمبر 2022ہے اور پرکردہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ19ستمبر2022 ہے۔جبکہ صرف ویب سائٹ پر درج کردہ تفصیلات میں تصحیح کرنے کی مہلت 20اور21ستمبر کو صبح 10بجے تاشام 5بجے دی جائے گی۔
بی۔ٹیک اگریکلچرل انجینئرنگ: کالج اگریکلچرل انجینئرنگ،کندی،ضلع سنگاریڈی میں 20ریگولر اور9سیلف فینانس کی نشستیں دستیاب ہیں۔
بی۔ٹیک فوڈ ٹکنالوجی: کالج آف فوڈسائنس اینڈ ٹکنالوجی،ردرر، ضلع نظام آباد میں 20ریگولر اور10سیلف فینانس کی نشستیں دستیاب ہیں۔
بی ایس سی(آنرس)کمیونٹی سائنس: کالج آف کمیونٹی سائنس،سف آباد،حیدرآباد میں 37ریگولر اور5سیلف فینانس کی نشستیں دستیاب ہیں۔
اہلیت: امیدوار بورڈ آف انٹرمیڈیٹ،تلنگانہ اسٹیٹ سے دوسالہ انٹرمیڈیٹ کورس کامیاب ہوں یا اس کے مماثل کورس جو یونیورسٹی یا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے تسلیم شدہ ہو، جس میں درجہ ذیل مضامین ہونے چاہئے۔
(1)فزیکل سائنسس
(2)میتھس
انتخاب کا طریقہ کار: تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب ایم سیٹ میں حاصل کردہ رینک کی مقامی علاقے (لوکل ایریہ)کے لحاظ سے میرٹ لسٹ تیارکرتے ہوئے کیاجائے گا۔امیدواروں کا انتخاب تحفظات کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے رینکس کی بنیاد کیاجائیگا۔
حدعمر: ان کورسس میں داخلہ کیلئے جنرل زمرہ کے امیدوار کی کم ازکم عمر 17سال مکمل ہونی چاہئے اور زیادہ سے زیادہ22سال ہوناضروری ہے۔جبکہ بی سی،ایس سی، ایس ٹی کیلئے25سال اور جسمانی معذورین کی عمر27سال ہونی چاہئے۔
اپلیکیشن فیس: ایس سی، ایس ٹی اورجسمانی معذورین کیلئے 900روپے اور دیگر تمام طبقات کے امیدواروں کیلئے 1800روپے مقرر ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔