عثمانیہ یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ۔2025کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔کیٹیگری۔ IIکے تحت مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی کورسس میں داخلوں کے لئے داخلہ امتحان منعقد کیاجاتا ہے، جس میں اعلی نشانات حاصل کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لئے طلب کیاجاتا ہے اور اس میں امیدواروں کی جانب سے کئے گئے مظاہرہ کی بنیاد پر ان کاانتخاب عمل میں لایا جاتاہے۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز24جنوری 2025سے ہوگا اور بغیردیرینہ فیس درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ23فروری 2025ہے جبکہ 2000روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 03مارچ 2025ہے۔
پی ایچ ڈی کی مخلوعہ نشستوں کی تفصیلات:
Subject Name and Subject Code
I – FACULTY OF ARTS
104 English
105 Hindi
107 Kannada
108 Linguistics
110 Persian
111 Philosophy
112 Sanskrit
113 Telugu
II – FACULTY OF ORIENTAL LANGUAGES
121 Arabic (Oriental)
123 Telugu (Oriental)
III – FACULTY OF SOCIAL SCIENCES
151 Economics
152 History
153 Library Science
154 Political Science
155 Psychology
158 Sociology
IV – FACULTY OF COMMERCE
201 Commerce
V – FACULTY OF MANAGEMENT
251 Management
VI – FACULTY OF EDUCATION
301 Education
302 Physical Education
VII – FACULTY OF LAW
401 Law
VIII – FACULTY OF SCIENCE
501 Applied Geochemistry
502 Astronomy
503 Bio-Chemistry
504 Bio-Technology
505 Botany
506 Chemistry
507 Environmental Science
508 Genetics
509 Geography
510 Geology
511 Geophysics
512 Mathematics
513 Microbiology
514 Nutrition
515 Physics
516 Statistics
517 Zoology
IX – FACULTY OF ENGINEERING
601 Bio-Medical Engineering
602 Civil Engineering
604 Electrical Engineering
605 Electronics & Communication
Engineering
606 Mechanical Engineering
X – FACULTY OF PHARMACY
621 Pharmacy
XI – FACULTY OF TECHNOLOGY
631 Chemical Engineering
632 Bio-Technology
633 Food Technology
634 Textile Technology
XII – FACULTY OF INFORMATICS
641 Informatics
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ ڈگری کامیاب ہونا چاہیے، یا فاصلاتی نظام کے ذریعے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہو، جو متعلقہ اتھارٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی سے منظور شدہ ہو۔
امیدوار کو متعلقہ مضمون یا کسی متعلقہ مضمون (متعلقہ مضامین کی فہرست کے لیے ضمیمہ۔II دیکھیں) میں کم از کم 55 فیصدنشانات(ایس سی/ایس ٹی/بی سی/پی ڈبلیو ڈی/ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لئے 50فیصد) حاصل کرنے ہوں گے۔
اگر پوسٹ گریجویٹ ڈگری کے نتائج گریڈز، کریڈٹس، یا مجموعی گریڈ پوائنٹس کے طور پر ظاہر کئے گئے ہوں تو ان گریڈز/پوائنٹس کو فیصد میں تبدیل کرنا ہوگا تاکہ کم از کم اہلیت کے معیار کو جانچا جا سکے۔
پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ میں شرکت: امیدوار کو اسی مضمون میں پی ایچ ڈی انٹریس ٹسٹ تحریرکرنا ہوگا، جس میں وہ پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کسی امیدوار کے پاس ایم کام کی ڈگری ہو، تو وہ بزنس مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ بزنس مینجمنٹ کے مضمون میں پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کریں اور کامیاب ہوں۔
انٹرنس ٹسٹ سے مستثنیٰ کیٹگریز: درج ذیل کیٹگریز کے امیدوار پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ دینے سے مستثنیٰ ہیں:
وہ امیدوار جنہیں قومی سطح کے امتحان میں جونیئر ریسرچ فیلوشپ (JRF) سے نوازا گیا ہو، جیسے UGC/CSIR/ICMR/ICAR/DBT/INSPIREفیلوشپس۔
تاہم، اگر ان میں سے کوئی بھی امیدوار کیٹیگری-II میں داخلہ لینا چاہتا ہے، تو اسے عثمانیہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی انٹرنس ٹسٹ۔ 2025 میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
نوٹ: 1۔درخواست قبول کرتے وقت یا ہال ٹکٹ جاری کرتے وقت امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق نہیں کی جا رہی ہے۔ لہٰذا، یہ امیدوار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ پی ایچ ڈی پروگرام کے لیے اہل ہے اور اس مضمون میں درخواست دے رہا ہے، جس میں وہ پی ایچ ڈی کرنا چاہتا ہے۔
2۔ وہ امیدوار جو پوسٹ گریجویٹ ڈگری کر رہے ہیں اور جن کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا ہے، اہل نہیں ہیں۔
داخلہ امتحان کوالیفائی کرنے کے لئے کم ازکم نشانات: اوسی امیدواروں کو داخلہ امتحان کوالیفائی کرنے کے لئے 50فیصد نشانات اور ایس سی، ایس ٹی، بی سی، معذورین اور ای ڈبلیوایس کے لئے 45فیصدنشانات حاصل کرنا ضروری ہے۔
رجسٹریشن کی فیس: اوپن (جنرل)کے لئے 2000روپئے اور ایس سی، ایس ٹی،بی سی،معذورین اور ای ڈبلیوایس امیدواروں کے لئے 1500روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹس ملاحظہ کیجئے۔