تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے عدالتی اضلاع میں اسٹینوگرافر گریڈ۔IIIکی مخلوعہ آسامیوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز 08جنوری 2025سے ہوگیاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری 2025ہے،جبکہ ریاست تلنگانہ کے عدالتی منسٹریل اورذیلی خدمات، ڈسٹرکٹ لیگل سروسزاتھاریٹی اور منڈل لیگل سروسزکمیٹیوں کے اہل عارضی (کنٹراکٹ) اور آوٹ سورسنگ کے تحت برسرخدمت ملازمین کے لئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز10فروری2025سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 25فروری 2025ہے۔امتحان جون 2025میں منعقدہوگا۔
مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:
بھدرادری کتہ گوڑیم۔01،
سٹی سیول کورٹ۔،حیدرآباد۔01(خاتون)،
اسمال کازیز کورٹ،حیدرآباد۔01،
جگتیال۔01(خاتون)،
جنگاؤں۔01(خاتون)،
کاماریڈی۔02 (1خاتون)،
کریمنگر۔01(خاتون)،
کھمم۔02(1خاتون)،
منچریال۔01(خاتون)،
میڈچل۔ ملکاجگیری۔07(3خاتون)،
سیشن جج،حیدرآباد۔01،نلگنڈہ۔03(2خاتون)،
نارائن پیٹ۔01(خاتون)،
نرمل۔01(خاتون)،
نظام آباد۔02(خاتون)،
راجناسرسلہ۔03(2خاتون)،
رنگاریڈی۔04(1خاتون)،
سدی پیٹ۔04(2خاتون)،
سریاپیٹ۔04(2خاتون)،
ونپرتی۔02(1خاتون)،
ورنگل۔(خاتون)01،
یادادری بھونگیر۔01(خاتون)
تعلیمی قابلیت: امیدوارکسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بیچلرڈگری کامیاب ہونا چاہئے۔
٭ امیدوارکوحکومت تلنگانہ کے تکنیکی امتحان میں انگریزی ٹائپ رائٹنگ ہائرگریڈ(فی منٹ 45الفاظ)یامساوی امتحان کامیاب ہونا لازمی ہے۔
٭ امیدوار کوحکومت تلنگانہ کے تکنیکی امتحان میں انگریزی شارٹ ہینڈ ہائر گریڈ(فی منٹ 120الفاظ)یااس کے مماثل امتحان کامیاب ہونا چاہئے۔بشرطیکہ اگر ہائر گریڈکے امتحان کامیاب امیدوار دستیاب نہ ہوں تو لوئر گریڈ کے امتحان کامیاب امیدواروں پر غور کیاجائے گا۔
٭ وہ امیدوار جنہوں نے کسی دوسرے تکنیکی بورڈ(تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے علاوہ)سے انگریزی شارٹ ہینڈ ہائرگریڈ(فی منٹ 120الفاظ) میں تکنیکی امتحان کامیاب ہو،انہیں اسنادات کی تصدیق کے وقت تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے جاری کردہ مساوی سند پیشن کرنا ہوگا۔
٭کمپوٹرآپریشن میں علم یا قابلیت ہونا ضروری ہے۔
٭ وہ امیدوار جن کے پاس مقررہ تعلیمی اور تکنیکی قابلیت سے زیادہ قابلیت ہے تووہ اسنادات کی تصدیق کے وقت اپنے اسنادات پیش کریں۔
٭ اعلامیہ کی اجرائی کی تاریخ تک امیدوار بالاذکر کردہ تعلیمی قابلیت حاصل کرنا ضروری ہے۔
حدعمر: یکم جولائی 2025تک امیدوار کی عمر کم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ34سال ہونی چاہئے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سیزاور ای ڈبلیو ایس کے لئے 5سال اور معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 32,810-96,890
امتحان کی فیس: اوسی اوربی سی امیدواروں کو 600روپئے اور ایس سی، ایس ٹی، ای ڈبلیو ایس،ایکس سرویس مین اور معذورین کے لئے 400روپئے رکھی گئی ہے۔
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔