جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے مختلف محکموں میں جونیئرانجینئر کی مخلوعہ 285جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 22فروری 2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
جونیئر انجینئر(الیکٹریکل)۔46
جونیئرانجینئر(سیول)۔188
جونیئرانجینئر(میکانیکل)۔51
حدعمر: جنرل امیدواروں کیلئے عمرکم ازکم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 35سال ہونی چاہئے جبکہ محفوظ زمروں کیلئے 37/38/40سال مقرر کی گئی ہے۔
پے اسکیل: 35-400-1,12,400 روپے
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی مسلمہ ادارہ یا یونیورسٹی سے متعلقہ ٹریڈ جیسے سیول، الیکٹریکل، میکانیکل میں ڈپلومہ کامیاب ہوں۔
انتخاب کا طریقہ کار: جھارکھنڈ ڈپلومہ لیول کمبائنڈکامپیٹیٹوایگزامینیشن۔2021
اپلیکیشن فیس: جنرل، اوبی سی کو 100روپے فیس ادا کرنا ہوگا۔جبکہ محفوظ زمروں کیلئے50روپے فیس مقرر ہے۔
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دسیتاب ہیں۔
http://jssc.nic.in