تلنگانہ ہائی کورٹ نے آفس سب آرڈینیٹ کی مخلوعہ75 آسامیوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز 08جنوری 2025سے ہوگیاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری 2025ہے،جبکہ ریاست تلنگانہ کے ہائی کورٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے صدر دفتر،حیدرآباد اورتلنگانہ ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی، حیدرآباد میں عارضی (کنٹراکٹ) اور آوٹ سورسنگ کے تحت برسرخدمت ملازمین کے لئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز10فروری2025سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 25فروری 2025ہے۔امتحان اپریل 2025میں منعقدہو گا۔
مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات: جملہ75نشستیں
اوسی (جنرل)۔24 (8خاتون)،
ای ڈبلیوایس۔07 (2خاتون)
نابینہ(بینائی سے محروم)۔01،
جسمانی معذور(لوکوموٹارڈیسبلیٹی یا سیربل پالسی)۔01
ایکس سرویس مین۔ 01،
بی سی۔اے۔ 05(2خاتون)
بی سی۔بی۔10 (4خاتون)،
بی سی۔ سی۔ 02
بی سی۔ڈی۔05 (2خاتون)،
بی سی۔ای۔ 04(1خاتون)
ایس سی (درج فہرست طبقات)۔11 (3خاتون)
ایس ٹی (درج فہرست قبائل)۔ 04 (2خاتون)
تعلیمی قابلیت: امیدوار7ویں تا 10ویں کے درمیان کوئی بھی امتحان یا مماثل امتحان کامیاب ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ دسویں جماعت سے زیادہ تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار اس عہدہ کے لئے اہل نہیں ہیں۔
امیدوارکو اپنی آن لائن درخواست میں اس کے پاس موجود پیشہ ورانہ مہارتوں کو ذکر کرنا ہوگا۔ جیسے کھانا پکانا، پینٹنگ وغیرہ،معزز ججوں کی رہائش گاہوں پراپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کے حوالے سے فرائض کی انجام دہی کے مقصد کے لئے ضروری ہے۔
اعلامیہ کی اجرائی کی تاریخ تک امیدوار بالاذکر کردہ تعلیمی قابلیت حاصل کرنا ضروری ہے۔
حدعمر: یکم جولائی 2025تک امیدوار کی عمر کم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ34سال ہونی چاہئے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سیزاور ای ڈبلیو ایس کے لئے 5سال اور معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 19,000-58,850
امتحان کی فیس: اوسی اوربی سی امیدواروں کو 600روپئے اور ایس سی، ایس ٹی، ای ڈبلیو ایس،ایکس سرویس مین اور معذورین کے لئے 400روپئے رکھی گئی ہے۔
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔