کنوینر نے لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ۔2022 کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہیں۔سال 2022-23 میں ریاستی سطح کی یونیورسٹیز اور تسلیم شدہ لا کالجس میں لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ میں حاصل کردہ رینک کی بیناد پر داخلہ دیاجائے گا۔لاسیٹ کے ذریعہ 3سالہ اور 5 سالہ کورس میں داخلہ دیا جاتاہے،جبکہ پی جی ایل سیٹ کے ذریعہ ایل ایل ایم(LL.M) میں داخلہ دیاجاتا ہے۔لاسیٹ اردو زبان میں بھی لکھنے کی سہولت دی گئی ہے۔

رجسٹریشن فیس : ٹی ایس لاسیٹ۔2022 کیلئے جنرل ، بی سی، اوبی سی کیلئے 800روپے فیس مقرر ہے، جبکہ ایس سی ، ایس ٹی اور معذورین کیلئے صرف 500روپے رکھی گئی ہے۔

ٹی ایس پی جی ایل سیٹ۔2022 کیلئے جنرل، بی سی، اوبی سی امیدواروں کیلئے 1000روپے مقررہے، جبکہ ایس سی ، ایس ٹی اور معذورین کیلئے 800روپے رکھی گئی ہے۔

اہم تاریخیں: 

سلسلہ نشان سرگرمی  تاریخ
1 ٹی ایس لاسیٹ۔2022 کے نوٹیفکیشن کی اجرائی 2اپریل 2022
2 آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز 6اپریل 2022
3 بغیر دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 جون 2022
4 500روپے دیرینہ فیس کے درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 26جون 2022
5 1000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 5جولائی 2022
6 2000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 12 جولائی2022
7 داخل کردہ درخواست فارم میں تصیح کی سہولت 5جولائی 2022 تا12 جولائی 2022
8 ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت 15جولائی 2022
9 داخلہ امتحان
ٹی ایس لاسیٹ (3 سالہ کورس) 21 جولائی 2022(جمعرات)
ٹی ایس لاسیٹ( 5 سالہ کورس) 22 جولائی 2022(جمعہ)
ٹٰی ایس پی جی ایل سیٹ(ایل ایل ایم ) 22 جولائی 2022(جمعہ)
10 پریلیمنری ـ(کی) کی اجرائی 26 جولائی 2022
11 پریلیمنری (کی) سے متعلق اعتراضات درج کروانے کی مہلت 28 جولائی 2022 (شام 5 بجے تک)
12 فائنل( قطعی) کی اور نتائج کی اجرائی ۔۔۔۔۔۔

 3 سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے تعلیمی قابلیت:

  • ایل ایل بی تین سالہ کورس مٰیں داخلہ لینے کے خواہش مند جنرل ، بی سی امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے کوئی بھی بیچلر ڈگری (3+2+10 نمونہ) کامیاب ہوں یا یونیورسٹیز سے تسلیم شدہ کوئی دوسرا مماثل امتحان 45% فیصد نشانات ، اوبی سی 42% فیصد اور ایس سی، ایس ٹی 40% فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
  • اگر کسی امیدوار نے ڈگری میں بالترتیب 45%,42%40% نشانات سے کم حاصل کئے تو وہ پوسٹ گریجویشن یا بی ۔ایڈ میں بالاتذکرہ کردہ نشانات حاصل کرنا چاہئے۔
  • نوٹ: اگرجنرل، بی سی زمروں کے امیدوار نے ڈگری (3+2+10)میں 44.5% فیصد نشانات حاصل کئے یا اوبی سی زمرہ کےامیدوار نے ڈگری (3+2+10) میں 41.5%فیصد نشانات حاصل کئے یا ایس سی ، ایس ٹی زمروں کے امیدوار نے 39.5% فیصد نشانات حاصل کئے تو ایل ایل بی میں داخلہ کیلئے ان نشانات کو بالترتیب 45%,42%,40% تصور کیاجائے گا۔
  • ایسے امیدوار جنہوں نے ریگولر، پرائیویٹ یا فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ ایک ہی نشست( One Sitting) میں ڈگری کا امتحان کامیاب کئے ہوں یا کسی بھی اوپن یونیورسٹی سے بغیر کسی بنیادی اہلیت کے ڈگری حاصل کئے ہوں تو وہ جی او ایم ایس نمبر 31 ،مورخہ(بتاریخ)18 مارچ 2009 کے مطابق ایل ایل بی کورسس میں داخلہ کیلئے اہل نہیں ہیں۔

5سالہ ایل ایل بی کورس:

  • 5سالہ ایل ایل بی کورس میں داخلہ لینے کے خواہش مند امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن ،تلنگانہ سے انٹرمیڈیٹ یا 2+10 یا کوئی دوسرا مماثل امتحان جنرل، بی سی امیدوار 45% فیصد نشانات ، اوبی سی 42% فیصد اور ایس سی، ایس ٹی 40% فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہوں۔
  • نوٹ: اگرجنرل ، بی سی زمروں کے امیدوار نے انٹرمیڈٖیٹ (2+10)میں 44.5% فیصد نشانات حاصل کئے یا اوبی سی زمرہ کےامیدوار نےانٹرمیڈٖیٹ (2+10) میں 41.5%فیصد نشانات حاصل کئے یا ایس سی ، ایس ٹی زمروں کے امیدوار نےانٹرمیڈٖیٹ (2+10) میں 39.5% فیصد نشانات حاصل کئے تو ایل ایل بی میں داخلہ کیلئے ان نشانات کو بالترتیب 45%,42%,40% تصور کیاجائے گا۔

لا سیٹ۔2022 کیلئے کوالیفائنگ نشانات:

انٹرنس ٹیسٹ کیلئے کوالیفائنگ کے نشانات 35 فیصد ( 120 نشانات میں سے 42 نشانات) مقرر ہے۔جبکہ ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کیلئے کوالیفائنگ کے نشانات کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

ایس سی ، ایس ٹی زمروں کے امیدواروں کیلئے کوالیفائنگ نشانات کا کوئی فیصد مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

حد عمر: ایل ایل بی (3 تین سالہ ،5پانچ سالہ کورسس) میں داخلہ کیلئے کوئی حدعمر مقرر نہیں ہے۔

ٹی ایس پی جی ایل سیٹ(TSPGLCET) کیلئے اہلیت:

  • ایل ایل بی/بی ایل 3سالہ یا 5 سالہ ڈگری کورس کامیاب امیدوار پی جی ایل سیٹ کیلئے اہل ہیں۔اس کے علاوہ ایل ایل بی/ بی ایل کے آخری سال کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی اہل ہیں۔
  • ایل ایل بی /بی ایل ڈگری کے آخری سال کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار صرف پی جی ایل سیٹ کیلئے اہل ہیں تاہم داخلہ کی کونسلنگ تک امیدوار کامیاب ہونا ضروری ہے۔

ٹی ایس پی جی ایل سیٹ ۔2022 کیلئے کوالیفائنگ نشانات:

سوائے ایس سی ، ایس ٹی کے دیگر تمام زمروں کے امیدواروں کیلئے انٹرنس ٹیسٹ کیلئے کوالیفائنگ کیلئے 25 فیصد(120نشانات میں سے 30نشانات) مقرر ہے۔جبکہ ایس سی ، ایس ٹی کیلئے کوالیفائنگ کیلئے کوئی کم از کم نشانات کی حد مقرر نہیں ہے۔

ریجنل سنٹرس

ٹی ایس لاسیٹ اور پی جی ایل سیٹ۔2022 تلنگانہ اور آندھراپردیش میں جملہ 21 آن لائن ٹیسٹ سنٹرس پر منعقد کئے جائیں گے۔

حیدرآباد ویسٹ(مغرب) حیدرآباد نارتھ(شمال) حیدرآباد سنٹرل حیدرآباد(مشرق)
حیدرآباد ساؤتھ ایسٹ(جنوب) کریم نگر کھمم کوداڑ
نلگنڈہ محبوبنگر ورنگل نظام آباد
عادل آباد سدی پیٹ( میدک) بھدرادری کتہ گوڑیم ستوپلی
نرسم پیٹ(ورنگل) کرنول(اے پی) تروپتی (اے پی) وجئے واڑہ  (اے پی)

 

درخواست کے ادخال اور تفصیلات کیلئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://www.tsche.ac.in/