نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا،جئے پور،راجستھان نے تدریسی اور غیرتدریسی زمروں کی 57جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 24فروری 2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
اسوسی ایٹ پروفیسر(کایاچیکیتسا)۔6
لکچرر۔8
میوزیم کیوریٹر۔1
فارماسسٹ۔3
کیٹلاگر۔1
لورڈویژن کلرک(ایل ڈی سی)۔2
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس)۔36
حدعمر: اسوسی ایٹ پروفیسر(کایاچیکیتسا)کیلئے عمر50سال سے زائد نہ ہو۔
لکچررکیلئے عمر 40سال ہونی چاہئے۔
میوزیم کیوریٹرکیلئے عمر35سال ہونی چاہئے۔
فارماسسٹ کیلئے عمر30سال ہونی چاہئے۔
کیٹلاگرکیلئے عمر30سال ہونی چاہئے۔
لورڈویژن(ایل ڈی سی)کیلئے عمر27سال ہونی چاہئے۔
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس)کیلئے عمر25سال ہونی چاہئے۔
پے اسکیل: اسوسی ایٹ پروفیسر(کایاچیکیتسا):لیول۔12،(78,800-2,09,200) روپے
لکچرر:پے لیول10، (56,100-1,77,500)روپے
میوزیم کیوریٹر:پے لیول6،(35,400-1,12,400) روپے
فارماسسٹ:پے لیول5، (29,200-92,300) روپے
کیٹلاگر:لیول4، (25,500-81,100) روپے
لورڈویژن(ایل ڈی سی):پے لیول2،(19,900-63,200)روپے
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس):پے لیول1،(18,000-56,900) روپے
تعلیمی قابلیت: اسوسی ایٹ پروفیسر(کایاچیکیتسا)کیلئے متعلقہ مضمون میں آیورویدمیں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کامیاب ہوں اور تدریس میں 5سالہ تجربہ ہونا چاہئے۔
لکچررکیلئے آئی ایم سی سی ایکٹ1970کے تحت تسلیم شدہ متعلقہ مضمون میں آیوروید میں پوسٹ ڈگری کامیاب ہوں۔
میوزیم کیوریٹرکیلئے بی ایس سی باٹنی کامیاب ہوں اور2سال کا متعلقہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
فارماسسٹ کیلئے سنٹرل یا اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن سے 12ویں کامیاب ہوں۔مسلمہ یونیورسٹی سے تین سالہ ڈپلومہ ان آیوش نرسنگ اینڈ فارمیسی یا کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بی۔فارمیسی (آیورویدا)کامیاب ہوں۔
کیٹلاگرکیلئے دسویں جماعت کامیاب ہونے کے ساتھ کسی بھی یونیورسٹی سے ایک سالہ ڈپلومہ ان لائبریری سائنس کامیاب ہوں۔
لورڈویژن(ایل ڈی سی)کیلئے سنٹرل یا اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن سے 12ویں جماعت کامیاب ہوں۔انگریزی میں 35الفاظ فی منٹ ٹائپنگ کی رفتار/ہندی میں 30الفاظ فی منٹ ٹائپنگ کی رفتارہونی چاہئے۔
ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس) کیلئے کم ازکم 10ویں جماعت (میٹری کولیشن) کامیاب ہوں۔
انتخاب کا طریقہ کار: معروضی سوالات پر مبنی اسکریننگ ٹیسٹ، انٹرویو
اپلیکیشن فیس: اسوسی ایٹ پروفیسر(کایاچیکیتسا)کیلئے ایس سی کیلئے4,000روپے۔
لکچررکیلئے جنرل اور اوبی سی کیلئے 3,500روپے اورای وی ایس، ایس سی، ایس ٹی کیلئے3,000روپے مقررہے۔جبکہ فارماسسٹ،میوزیم کیوریٹر،کیٹلاگر،لورڈویژن(ایل ڈی سی)،ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف(ایم ٹی ایس) کیلئے جنرل اور اوبی سی کیلئے 2,000روپے اور ای ڈبلیوایس، ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کیلئے18,00روپے رکھی گئی ہے۔جسمانی معذورین،ایکس سرویس مین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
www.nia.nic.in