جونیئر ریسرچ فلوشپ(Junior Research Fellowship)JRF
قومی اہلیتی امتحان(National Eligibility Test)NET
یو جی سی یہ حکومت ہند کا زیر انتظام ادارہ ہے۔اسی کے زیر نگرانی جے آر ایف اور نیٹ کے داخلہ امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں۔یوجی سی نے نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کو امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری دی ہے۔

جونیرریسرچ فیلوشپ امتحان میں کامیابی پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے امیدوار کو ایم۔فل اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کیلے معقول وظیفہ دیا جاتا ہے۔جس کے بعد بآسانی کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں لیکچرارشپ کے اہل ہوں گے۔

قومی اہلیتی امتحان نیٹ میں کامیابی کی صورت میں امیدوار کو لیکچرارشپ کی دعویداری کاحق حاصل ہوجائے گا۔

امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد کئے جاتے ہیں۔ پہلا،جون کے مہینہ میں۔دوسرا، ڈسمبر کے مہینہ میں منعقد کیا جاتا ہے۔لیکن کوویڈ۔19وبا کی وجہ سے امتحانات منسوخ کردئیے گئے تھے،اسی لئے اب 2021ڈسمبر اور جون 2022 کو ضم کرتے ہوئے ایک ہی داخلہ امتحان منعقد کرنے کااعلان کیاگیا۔اردو سمیت جملہ 82 مضامین کیلئے نیٹ داخلہ امتحان منعقد کیاجاتا ہے۔

قومی سطح پر منعقد کئے جانے والے نیٹ(قومی اہلیتی امتحان) کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے۔جونیر ریسرچ فلوشپ اور اسسٹنٹ پروفیسر کے اہلیتی امتحان کیلئے فارمس کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم تاریخیں:

سلسلہ نشان کارکردگی تاریخ
1 آن لائن راجسٹریشن اور درخواست کے ادخال کا آغاز 30 اپریل
2 درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 20مئی 2022(شام 5 بجے تک)
3  فیس داخل کرنے کی مہلت 20مئی2022 کو رات11بجکر50منٹ تک
4 درخواست میں فارم میں تصحیح کی سہولت 21مئی 2022تا 23مئی 2022
5 داخلہ امتحان کا انعقاد  تاریخ کا چند دنوں بعد اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛

https://naukritrends.com/archives/2327

تعلیمی قابلیت:

اس امتحان میں شرکت کیلئے عام زمرہ کے امیدواروں کیلئے پوسٹ گریجویشن میں کم ازکم 55 فیصدنشانات سے کامیابی لازمی ہے،جبکہ او بی سی۔این سی ایل، ایس سی، ایس ٹی،معذورین اورمخنث کیلئے50 فیصد نشانات ضروری ہے۔

حد عمر:

یکم جون 2022تک31 سال سے کم ہے توآپ نیٹ اور جے آرایف دونوں کیلئے اہل ہیں اور اگر عمر 31 سال سے زائد ہے تو صرف نیٹ امتحان کیلئے اہل ہوسکتے ہیں،اس کیلے عمرکا کوئی تعین نہیں ہے۔

نمونہ پرچہ سوالات:
امتحان دو پرچوں پر مشتمل ہوتا ہے۔پہلا 50 معروضی سوالات اور دوسرا پرچہ 100 سوالات پرمبنی ہوتا ہے۔ہرسوال کے دونشانات ہوتے ہیں۔پہلا پرچہ کیلئے1 گھنٹہ اور دوسرے کیلئے 2 گھنٹے کا وقت دیا جاتا ہے۔

امتحانی مراکزکی تفصیلات:
عادل آباد(TL12)
آصف آباد (TL23)
بھوپال پلی(TL24)
جوگولامبا گدوال(TL13)
حیات نگر(TL14)
رنگاریڈی(حیدرآباد/سکندرآباد)(TL01)
جگتیال (TL15)
جنگاؤں (TL16)
کریمنگر(TL02)
کھمم (TL03)
بھداردری کتہ گوڑیم(TL17)
محبوب آباد(TL10)
محبوبنگر(TL04)
منچریال(TL18)
میدک(TL19)
میڈچل(TL20)
نلگنڈہ(TL05)
نظام آباد(TL08)
سنگاریڈی(TL21)
سدی پیٹ(TL11)
سوریہ پیٹ(TL09)
وقارآباد(TL22)
ورنگل (رورل)،ورنگل(TL07)
فیس:

جنرل(غیرمحفوظ)1100روپے، جنرل۔ای ڈبلیوایس/اوبی سی۔این سی ایل550روپے،ایس سی، ایس ٹی، معذورین اورمخنث کیلئے275روپے فیس مختص کی گئی ہے۔

معلوماتی کتابچہ(انفارمیشن بک لیٹ) ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کیجئے۔

UGC-NET 2022043010
آن لائن درخواست داخل کرنے اورمزیدتفصیلات جاننے کیلئے درجہ ذیل سائٹس ملاحظہ فرمائیں۔

https://ugcnet.nta.nic.in

https://www.nta.ac.in