تلنگانہ اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ،حیدرآباد ،تلنگانہ نے اسسٹنٹ انجینئر،سب انجینئراینڈ جونیئر لائن مین کی مخلوعہ 1271 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئےاہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 3جون مقررہے۔11جولائی سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور تحریری امتحان 17 جولائی کو منعقد کیاجائے گا۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

نوٹیفکیشن نمبر عہدہ  جائیدادوں کی تعداد
1/2022 اسسٹنٹ انجینئر/ الیکٹریکل 70
2/2022 سب انجینئر/الیکٹریکل 201
3/2022 جونیئرلائن مین 1000

تعلیمی قابلیت:

اسسٹنٹ انجینئر/ الیکٹریکل ؛ امیدوار کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری ان الیکٹریکل انجینئرنگ/الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ کامیاب ہوں۔

حدعمر:

اقل ترین عمر 18 اور اعظم ترین عمر 44 سال ہے،جبکہ ایس سی ، ایس ٹی ،بی سی اور ای ڈبلیوایس کو 5 سال کی رعایت دی جائے گی اور معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

اپلیکیشن اینڈ ایگزامنیشن فیس:

ہرامیدوار کو اپلیکیشن پروسیسنگ فیس 200روپے ادا کرنا ہوگا۔اس کے علاہ 120روپے ایگزامنیشن فیس ادا کرنا ہوگا۔جبکہ ایس سی ، ایس ٹی ،بی سی، معذورین اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو امتحانی فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کیجئے۔

19147_2223_tsspdclae2022_noti

مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://tssouthernpower.cgg.gov.in/TSSPDCLWEB20/#!/home15erftg5896.rps