کرناٹک پبلک سرویس کمیشن نے میونسپلٹیز میں مخلوعہ 410آسامیوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 29اپریل 2022مقرر ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
| عہدہ | تعداد |
| جونیئر انجینئر(سیول) | 89 |
| جونیئرہیلت انسپکٹر | 57 |
| الیکٹریشین گریڈI | 02 |
| الیکٹریشین گریڈII | 10 |
| واٹر سپلائی آپریٹر | 89 |
| اسسٹنٹ واٹر سپلائی آپریٹر | 163 |
تعلیمی قابلیت:
امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ سے دسویں جماعت، پی یو سی،آئی ٹی آئی، ڈپلومہ یا مماثل کورسس کامیاب ہوں۔
حدعمر:
کم ازکم عمر 18سال اور اعظم ترین عمر35سال رکھی گئی ہے۔
پے اسکیل: 21,400-62,600
انتخاب کا طریقہ کار:
لینگویج کا امتحان،
تحریری امتحان
مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے
http://www.kpsc.kar.nic.in