اڈیشہ سب آرڈینیٹ اسٹاف سلیکشن کمیشن نےریاست بھر میں میڈیکل کالجس اور ہسپتالوں میں مخلوعہ نرسنگ آفسر کی 4070جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا آغاز 14مئی 2022 سےہوچکا ہے اور آخری تاریخ 12جون 2022ہے۔

یہ بھی پڑھی؛

ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل میں1271جائیدادوں پر بھرتی کا اعلان

تعلیمی قابلیت:

امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ سے انٹرمیڈیٹ،جی این ایم ڈپلومہ یا بی ایس سی نرسنگ کامیاب ہوں۔

حدعمر:

کم ازکم 21سال اور اعظم ترین عمر38سال ہونی چاہئے۔ جبکہ ایس سی ، ایس ٹی ،ایس ای بی سی اور خاتون امیدواروں کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ معذورین کو 10سال کی رعایت فراہم کی جائے گی۔اسی طرح ایکس سرویس مین کو بھی حدعمر میں دی جائے گی۔

یہ پڑھیں؛

انڈیا پوسٹ میں38،926جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری

پے اسکیل: ماہانہ 15ہزار روپئے

انتخاب کا طریقہ کار: تحریری امتحان، انٹرویو

تحریری امتحان کانمونہ پرچہ سوالات:
پرچہ سوالات 100 معروضی سوالات پر مبنی ہوگا اور ان کو حل کرنے کیلئے 2 گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا۔

پرچہ تحریری امتحان کےمضامین  سوالات کی تعداد نشانات
اول جی این ایم /بی ایس سی نرسنگ کورس پر مبنی کے مطابق سوالات 60 60
پراکٹیکل اسکیل پر مبنی سوالات 25 25
ارتھمیٹک(ریاضی)(ایچ ایس سی تک) 10 10
انگلش(ایچ ایس سی تک) 5 5
جملہ سوالات 100 100

یہ بھی پڑھیں؛

تلنگانہ پالی سیٹ۔2022کا اعلامیہ جاری، اردو زبان میں منعقد کرنے کااعلان

ایس سی ، ایس ٹی، معذرین، ایکس سرویس مین، اسپورٹس مین زمروں کے امیدواروں کو کوالیفائنگ کیلئے 30 فیصد نشانات اور دیگر زمروں کیلئے 35 فیصد نشانات حاصل کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن۔۔۔OSSSC-Nursing-Officer-Notification

مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے
http://www.osssc.gov.in