مہاراشٹراپبلک سرویس کمیشن نے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرکی مخلوعہ 547اسامیوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور قطعی تاریخ 27جنوری 2022 ہے۔
تعلیمی قابلیت:
امیدوار کسی بھی مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے قانون میں بیچلر ڈگری کامیاب ہوں۔
حدعمر:
اقل ترین عمر18سال اور اعظم ترین عمر38سال مقرر ہے۔
پے اسکیل:
56,100-1,75,500روپے
انتخاب کا طریقہ کار:
تحریری امتحان، انٹرویو
مزیدتفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
ساجد معراج، 9553839786