اترپردیش پولیس ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن بورڈ نے ریڈیو کیڈراسسٹنٹ آپریٹر، پرنسپل آپریٹر (میکانیکل) اور ورکشاپ ورکر کی 2,430جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جار ی کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا عمل 20جنوری 2022سے شروع ہوگا اور آخری تاریخ 28فروری 2022ہے۔
تعلیمی قابلیت: ریڈیوکیڈر اسسٹنٹ آپریٹر: امیدوار مسلمہ بورڈ سے بارہویں یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
پرنسپل آپریٹر(میکانیکل): امیدوارمسلمہ بورڈسے متعلقہ ٹریڈ میں ڈپلومہ یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
ورکشاپ ورکر: امیدوار مسلمہ بورڈ سے دسویں اور متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: کم ازکم عمر 21سال اور زیادہ سے زیادہ سے 28سال ہونی چاہئے۔جبکہ محفوظ زمروں کے امیدواروں کورعایت دی جائے گی۔
انتخاب کا طریقہ کار: نیومریکل ٹیسٹ اینڈ مینٹل ایبیلٹی ٹیسٹ، مینٹل آپٹیٹیوڈ ٹیسٹ
اپلیکیشن فیس: تمام زمروں کے امیدواروں کیلئے 40روپے فیس مقرر ہے۔
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
http://uppbpb.gov.in
ساجد معراج، 9553839786