تلنگانہ ہائی کورٹ نے جونیئرسیول جج کی مخلوعہ 50 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ہندوستانی شہری درخواست داخل کرنے کے اہل ہیں۔50جائیدادوں میں سے 41جائیدادوں پر راست تقررات کئے جائیں گے اور 9 جائیدادوں کو ٹرانسفر کے ذریعہ پرکیاجائے گا۔
اہم تاریخیں
| سلسلہ نشان | کارکردگی | تاریخ |
| 1 | آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز | 6 مئی 2022 |
| 2 | درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ | 6 جون 2022 |
| 3 | کمپوٹراساسی امتحان(پریلمنری ایگزام) کا انعقاد | 13اگست 2022 |
| 4 | ہال ٹکٹس کی اجرائی | 28جولائی 2022 |
| 5 | پریلمنری کی اجرائی۔ | 16اگست 2022 |
| 6 | پریلمنری سے متعلق تحریری طورپر اعتراضات داخل کرنے کی مہلت | 31اگست 2022 |
یہ پڑھیں؛
https://naukritrends.com/archives/2300
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
راست تقررات:
| سلسلہ نشان | زمرہ | جائیدادیں/جنرل | خاتون |
| 1 | اوپن کمپٹیشن (اوسی) | 17 | (6خاتون) |
| 2 | اوسی (ای ڈبلیوایس) | 04 | (1خاتون) |
| 3 | اوپن کمپٹیشن (اوسی) | (1۔معذور۔اوایچ) | |
| 4 | سماجی اور معاشی طورپر پسماندہ زمرہ(گروپ۔اے) | 4 | (1خاتون) |
| 5 | سماجی اور معاشی طورپر پسماندہ زمرہ(گروپ۔بی) | 3 | (1خاتون) |
| 6 | سماجی اور معاشی طورپر پسماندہ زمرہ(گروپ۔ڈی) | 2 | |
| 7 | سماجی اور معاشی طورپر پسماندہ زمرہ(گروپ۔ای) | 2 | (1خاتون) |
| 8 | شیڈول کیاسٹ(ایس سی) | 5 | (2خاتون) |
| 9 | شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) | 3 | (1خاتون) |
| جملہ جائیدادیں | 41 | 13(خاتون) |
یہ بھی پڑھیں؛
https://naukritrends.com/archives/2288
ٹرانسفرکے ذریعہ تقررات:
| سلسلہ نشان | زمرہ | جائیدادیں/جنرل | خاتون |
| 1 | اوپن کمپٹیشن(اوسی) | 6 | |
| 2 | ایس سی | 2 | (1خاتون) |
| 3 | ایس ٹی | 1(خاتون) | |
| 4 | جملہ جائیدادیں | 9 | (2خاتون) |
راست تقررات کیلئےتعلیمی قابلیت: امیدوار ریاستی یا قومی ایکٹ کے تحت قائم کردہ اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی)سے ملحقہ ادارہ سے (لاء)قانون کی ڈگری کامیاب ہوں۔اس کے ساتھ بارکونسل آف تلنگانہ یاکسی بھی ریاست کی بارکونسل میں Enrolled(مندرجہ فہرست) ہوں۔
اور
کسی بھی عدالت میں بحیثیت ایڈوکیٹ(وکیل) کم ازکم تین سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔
اور
٭یکم جولائی 2022 تک عمرکم ازکم 25سال ہونا چاہئے،جنرل (اوسی)زمرہ کے امیدوار کی عمر 35سال سے زائد نہ ہو۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی اور سماجی اورمعاشی طور پر پسماندہ طبقات اور معاشی طورپر کمزورطبقات(ای ڈبلیوایس)زمروں کے امیدوار کی عمر40سال سے زائد نہ ہو۔
یا
مندربالاذکر کردہ کلاز(I)کے تحت امیدوارکسی بھی مسلمہ یونیوسٹی سے (لاء)قانون کی ڈگری کامیاب ہوں اور بحیثیت وکیل Enrolled کروانے کے اہل ہوں اورعام زمرہ کیلئے 60فیصد نشانات سے لاء ڈگری کامیاب ہوں، جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی طبقات کے امیدوار55فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔ تقرراتی اعلامیہ کی اجرائی تک امیدوار بحیثیت وکیل مندرجہ فہرست Enrolled نہیں کئے ہوں لیکن اعلامیہ کی اجرائی سے تین سال قبل قانون کی ڈگری کامیاب ہوں۔
اور
یکم جولائی 2022تک عمرکم ازکم 23سال ہونی چاہئے اور 26سال سے زائد نہ ہو۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی طبقات اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو حدعمر میں 5سال کی رعایت دی جائے گی۔
یا
ایسے امیدوار جنھوں نےبحیثیت وکیل بارکونسل میں Enrolled(مندرجہ فہرست) کروایالیکن تین سال مکمل نہیں ہوئے،اس کے باوجود جونیئرسیول کے عہدہ کیلئے منعقدشدنی امتحان میں شرکت کرنے کیلئے وہ اہل ہیں۔
ٹرانسفر کےذریعہ تقررات کیلئے تعلیمی قابلیت:
(1)امیدوار ریاستی یا قومی ایکٹ کے تحت قائم کردہ اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی)سے ملحقہ ادارہ سے (لاء)قانون کی ڈگری کامیاب ہوں،اور بارکونسل آف تلنگانہ یاکسی بھی ریاست کی بارکونسل میں Enrolled(مندرجہ فہرست) کروانے کے اہل ہوں۔
(2)یکم جولائی 2022 تک عمر 48سال سے کم ہونی چاہئے۔
(3)اس زمرہ کے تحت تقرر کردہ امیدوار کو پوری سرویس میں اچھے کردار اور اخلاق کا حامل ہونا چاہئے۔
ٹرانسفر کےذریعہ تقررات کیلئے اہل زمرے:
(i) سیکشن آفسر، کورٹ آفسر، اسکروٹنی آفسر، اکاؤنٹ آفسر، کورٹ ماسٹر، پرسنل سیکریٹریز ٹو ہانریبل ججز، پرسنل سیکریٹریز ٹو راجسٹرارس، ٹرانسلیٹر اینڈ ڈپٹی سیکشن آفسرس، اورسیر، اسسٹنٹ سیکشن آفسرس، کمپوٹر آپریٹرس، اسسٹنٹ لائبریریئن، یو ڈی اسٹینو، اسسٹنٹس، ریڈر اینڈ ایگزامنرس، ٹیلیس آپریٹر، ٹیلی فون آپریٹر، ٹائپسٹ اینڈ کاپیسٹ آف دی ہائی کورٹ فار دی اسٹیٹ آف تلنگانہ ،حیدرآباد۔
(ii) چیف آڈمنسٹریٹیو آفسرس، سینئر سپرنٹنڈنٹس، سپرنٹنڈنٹس، اسٹینوگرافرس گریڈ۔I,II&III، سینئراسسٹنٹس، جونیئراسسٹنٹس اینڈ ٹائپسٹ آف دی جوڈیشیل منسٹریل سرویسس آف دی اسٹیٹ آف تلنگانہ؛
(iii) اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرس، سینئر اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرس، ایڈٖیشنل پبلک پراسیکیوٹرس گریڈ۔II؛ آف پراسیکیوشن سرویسس آف دی اسٹیٹ آف تلنگانہ۔
(iv) سیکشن آفسرس ان دی لا ڈپارٹمنٹ آف سیکریٹریٹ آف دی اسٹیٹ آف تلنگانہ؛
(v) سیکشن آفسرس ان دی لیجسلیچر ڈپارٹمنٹ آف دی اسٹیٹ آف تلنگانہ؛ اینڈ
(vi) منیجرس آف دی آفیسس آف دی ایڈوکیٹ جنرل؛ گورنمنٹ پلیڈرس اینڈ پبلک پراسیکیوٹرس آف دی اسٹیٹ آف تلنگانہ؛
ٹرانسفرکے تحت تقررات کیلئے اہل امیدواروں کو تلگو لکھنا اور پڑھناضروری ہے۔
انتخاب کا طریقہ کار: پریلمنری امتحان(کمپوٹراساسی)، تحریری امتحان، انٹرویو
پریلمنری امتحان(100)معروضی سوالات پر مبنی ہوگا۔جس کے حل کیلئے 2گھنٹے کا وقفہ دیاجائے گا۔
فیس: اوسی اور بی سی طبقات کے امیدواروں کیلئے 1000روپے فیس مقررہے،جبکہ ایس سی، ایس ٹی اورای ڈبلیوایس کیلئے500روپے فیس رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دیگرریاستوں سے تعلق رکھنے والے ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کو 1000روپے فیس ادا کرنا ہوگا۔
امتحانی مراکز:
حیدرآباد،
ورنگل،
کریم نگر،
کھمم
نوٹیفکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے درجہ ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
مزیدتفصیلات اور درخواست کے ادخال کیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://tshc.gov.in