میڈیکل ہیلت سرویسریکروٹمنٹ بورڈ،تلنگانہ سرکار نے سیول اسسٹنٹ سرجن(ڈی ایچ ایف ڈبلیو)،ٹیوٹر(ڈی ایم ای)، سیول اسسٹنٹ سرجن۔جنرل/جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرس(ٹی وی وی پی)اور سیول اسسٹنٹ سرجنس(آئی پی ایم) کی مخلوعہ1326 جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا آغاز15جولائی سے ہوگااور آخری تاریخ 14اگست2022مقرر ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
سیول اسسٹنٹ سرجن(ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر)۔751
ٹیوٹر(ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن)۔357
سیول اسسٹنٹ سرجن۔جنرل/جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر (تلنگانہ ویدیہ ودھان پریشد)۔211
سیول اسسٹنٹ سرجن(انسٹیٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن)۔7
تعلیمی قابلیت: تمام عہدوں کیلئے امیدوار ایم بی بی ایس(MBBS) کامیاب ہوں اور تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل سے رجسٹرہوں۔
حدعمر: اقل ترین عمر 18اور اعظم ترین عمر44مقرر ہے۔جبکہ حدعمر میں سرکاری ملازمین کو 5سال،ایکس سرویس مین کو 3سال، این سی سی انسٹرکٹر کو3سال، ایس سی، ایس ٹی،بی سی اور ای ڈبلیوایس کو 5سال اور معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: سیول اسسٹنٹ سرجن کی 58,850-1,37,050روپے
ٹیوٹر کی 57,700-1,82,400روپے
فیس: آن لائن اپلیکیشن فیس۔ہر ایک درخواست کیلئے تمام طبقات کے امیدواروں کو 200 روپے فیس ادا کرنا ہوگا۔
ایگزامنیشن /پروسیسنگ فیس: امیدوارکوایگزامنیشن /پروسیسنگ کیلئے 120روپے فیس ادا کرنا ہوگا۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی،ای ڈبلیوایس،معذورین اور ایکس سرویس مین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
نوٹیفکیشن ۔Health & Medical recruitment
https://mhsrb.telangana.gov.in