حیدرآباد، 21 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام 14 جولائی تا 7 اگست 2022 ، فاصلاتی طرز کے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایم اے (اردو، تاریخ، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز، عربی، ہندی)، بی اے، بی ایس سی، بی کام، ڈپلومہ ان جرنلزم و ماس کمیونیکیشن، سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسس کے امتحانات منعقد ہوں گے۔
تفصیلی ٹائم ٹیبل۔TIME-TABLE-DDESCHEDULED-HELD-IN-JULY-2022