حیدرآباد، 26 جون (پریس نوٹ)مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ ٔ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قرآن فاؤنڈیشن ،حید رآباد کے اشتراک سے اساتذہ کے لیے اکیڈیمک رائٹنگ(Academic Writing) پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ 17 تا 21 جولائی منعقد کیا جارہا ہے۔ اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/mCkPCs3nBhj9yF1o9 رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔ اساتذہ کو ای سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ اردو یونیورسٹی کے ماہرین علمی تحریروں کو موثر بنانے کے حوالے سے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاس دیکھ سکتے ہیں۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔