ہائی کورٹ آف تلنگانہ نے معزز ججوں اور رجسٹرار کے لئے درکارکورٹ ماسٹرس /پرسنل سیکریٹریز کی مخلوعہ12 آسامیوں پر بھرتی کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز 08جنوری 2025سے ہوچکاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری مقررہے،جبکہ ریاست تلنگانہ کے ہائی کورٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے صدر دفتر،حیدرآباد اورتلنگانہ ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی، حیدرآباد میں عارضی (کنٹراکٹ) اور آوٹ سورسنگ کے تحت برسرخدمت ملازمین کے لئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز10فروری2025سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 25فروری 2025ہے۔امتحان کی تاریخ بعد میں اعلان کیاجائے گا۔
مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:  جملہ 12نشستیں
اوسی (جنرل)۔03 (1خاتون)
ای ڈبلیوایس۔01
بی سی۔اے۔01
بی سی۔بی۔01 (1خاتون)
بی سی۔ای۔01
ایس سی (درج فہرست طبقات)۔01
ایس ٹی (درج فہرست قبائل)۔ 04 (2خاتون)
تعلیمی قابلیت: امیدوار یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) سے مسلمہ قومی یاصوبائی یاریاستی یونیورسٹی سے سائنس، آرٹس، کامرس میں ڈگری یا قانون میں ڈگری یا مساوی ڈگری کامیاب ہونا چاہئے۔
٭ امیدوار انگریزی شارٹ ہینڈ میں 180الفاظ  فی منٹ کی رفتارکا گورنمنٹ کا ٹیکنیکل امتحان کامیاب ہونا چاہئے (تاہم وہ امیدوار جنہوں نے انگریزی شارٹ ہینڈ میں 150الفاظ فی منٹ  کا امتحان کامیاب کیا ہو وہ بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔)اور
٭ انگریزی میں ٹائپ رائٹنگ ہائر گریڈ میں گورنمنٹ کا ٹیکنیکل امتحان کامیاب کرنا لازمی ہے(45الفاظ فی منٹ کی رفتار کے ساتھ)
٭ اعلامیہ کی اجرائی کی تاریخ تک امیدوار بالاذکر کردہ تعلیمی قابلیت حاصل کرنا ضروری ہے۔
نوٹ:  وہ درخواست دہندگان جنہوں نے تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے علاوہ دیگر ریاستوں کے بورڈز اور اداروں سے ٹیکنیکل امتحان کامیا ب کئے تو انہیں تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے مماثل کی سند داخل کرنا ہوگا۔
حدعمر:  یکم جولائی 2025تک امیدوار کی عمر کم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ34سال ہونی  چاہئے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سیزاور ای ڈبلیو ایس کے لئے 5سال اور معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل:54,220-1,33,630
امتحان کی فیس:  اوسی اوربی سی امیدواروں کو 600روپئے اور ایس سی، ایس ٹی، ای ڈبلیو ایس،ایکس سرویس مین اور معذورین کے لئے 400روپئے رکھی گئی ہے۔
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔