تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن،حیدرآبادنے محکمہ ٹرانسپورٹ میں مخلوعہ 113اسسٹنٹ موٹروہیکل انسپکٹر کی ملازمتوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ 5اگست 2022سے شروع ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ5ستمبر 2022ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
اسسٹنٹ موٹروہیکل انسپکٹر:
ملٹی زون۔ون: 54
اور ملٹی زون۔ٹو:59
حدعمر: یکم جولائی تک کم سے کم عمر21سال اور زیادہ سے زیادہ 39سال ہونا چاہئے۔
ریاست تلنگانہ کے سرکاری ملازمین (سوائے آرٹی سی،کارپوریشنس، میونسپلٹیزوغیرہ)کیلئے حدعمرمیں 5سال رعایت دی جائیگی۔
ایکس سرویس مین کیلئے 3سال رعایت دی جائیگی۔
این سی سی میں انسٹرکٹر کے طورپر خدمات انجام چکے امیدواروں کو3سال کی رعایت دی جائے گی۔
ایس سی، ایس ٹی،بی سیزاور ای ڈبلیوایس کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔
پے اسکیل: 45,960-1,24,150
تعلیمی قابلیت: یوجی سی سے منظورشدہ قومی/ریاستی یونیورسٹی /ادارہ سے ڈگری میکانیکل انجینئرنگ یا آٹوموبائل انجینئرنگ یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔یا
اے آئی سی ٹی ای،نئی دہلی سے ملحقہ قومی یاریاستی حکومت سے منظورشدہ ادارہ سے ڈپلومہ آٹوموبائل انجینئرنگ(تین سالہ کورس)مکمل کرنا ضروری ہے۔اور
ہیوی موٹروہیکل(ٹرانسپورٹ وہیکلس) چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہے۔
جسمانی مطلوبات(فزیکل ریکوائرمنٹ): مردحضرات کا قدکم سے کم 165سنٹی میٹر اور سینہ.3 86سنٹی اور سائنس لینے پر 5سنٹی میٹرکا اضافہ ہونا چاہئے۔
خاتون امیدواروں کا قدکم سے کم 157.5سنٹی میٹر اور سینہ82.30سنٹی اور سائنس لینے پر 5سنٹی میٹرکا اضافہ ہونا چاہئے۔
جبکہ ایس سی،ایس ٹی مردامیدواروں کا کم سے کم قد160سنٹی میٹراورسینہ83.80سنٹی میٹر اور سائنس لینے پر5 سنٹی میٹر اضافہ ہونا ضروری ہے۔
خاتون امیدواروں کا قدکم سے کم 152.5سنٹی میٹر اور سینہ 79.80سنٹی اور سائنس لینے پر 5سنٹی میٹرکا اضافہ ہونا چاہئے۔
عینک کے بغیر بصری معیارات۔
دائیں آنکھ۔ دور کی بینائی 6/6
قریب کی بینائی0.5
بائیں آنکھ۔ دور کی بینائی 6/6
قریب کی بینائی0.5
اپلیکیشن فیس: ہرامیدوار کو اپلیکیشن پروسیسنگ فیس 200روپے اداکرنا ہوگا۔
ایگزامنیشن فیس: ہرامیدوار کو 120روپے ایگزامنیشن فیس ادا کرنا ہوگا۔
جبکہ بے روزگار امیدواروں کوایگزامنیشن فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔تاہم
قومی، ریاستی، پی ایس یوس، کارپوریشنس اور دیگرسرکاری اداروں کے ملازمین ایگزامنیشن فیس اداکرنا لازمی ہے۔
مزیدتفصیلات جاننے اور آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
نوٹیفکیشن ملاحظہ کیجیے۔
07-2022-AMVI-NOTIFN20220727200315
