تلنگانہ ریاستی ہائی کورٹ نے کی اسسٹنٹ کی مخلوعہ 42آسامیوں پرتقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز 08جنوری 2025سے ہوچکاہے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری ہے،جبکہ ریاست تلنگانہ کے ہائی کورٹ اور تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے صدر دفتر،حیدرآباد اورتلنگانہ ہائی کورٹ لیگل سرویس کمیٹی، حیدرآباد میں عارضی (کنٹراکٹ) اور آوٹ سورسنگ کے تحت برسرخدمت ملازمین کے لئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز10فروری2025سے ہوگا اور درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ 25فروری 2025ہے۔امتحان اپریل 2025منعقد کیاجائے گا۔

مخلوعہ آسامیوں کی تفصیلات:  جملہ42نشستیں

اوسی (عام)۔11

ای ڈبلیوایس۔05

بہرے(ایچ آئی)۔01

جسمانی معذور۔01

ایکس سرویس مین۔02

بی سی۔اے۔02(1خاتون)

بی سی۔بی۔04 (1خاتون)

بی سی۔سی۔01

بی سی۔ڈی۔03(2خاتون)

بی سی۔ای۔02 (1خاتون)

ایس سی (درج فہرست طبقات)۔07 (2خاتون)

ایس ٹی (درج فہرست قبائل)۔ 03 (1خاتون)

تعلیمی قابلیت:   ٭  امیدوار یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یوجی سی) سے مسلمہ قومی یاصوبائی یاریاستی یونیورسٹی سے سائنس، آرٹس، کامرس میں ڈگری یا قانون میں ڈگری یا مساوی ڈگری کامیاب ہونا چاہئے۔

اعلامیہ کی اجرائی کی تاریخ تک امیدوار بالاذکر کردہ تعلیمی قابلیت حاصل کرنا ضروری ہے۔

حدعمر:   یکم جولائی 2025تک امیدوار کی عمر کم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ34سال ہونی  چاہئے۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سیزاور ای ڈبلیو ایس کے لئے 5سال اور معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل:24,280-72,850

امتحان کی فیس:  اوسی اوربی سی امیدواروں کو 600روپئے اور ایس سی، ایس ٹی، ای ڈبلیو ایس،ایکس سرویس مین اور معذورین کے لئے 400روپئے رکھی گئی ہے۔

مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://tshc.gov.in