جواہر لال نہرو آرکیٹیکچریونیورسٹی بیچلرآف فائن آرٹس(بی ایف اے)،بیچلر آف ڈیزائن (بی ڈیزائن)4سالہ ڈگری کورسس میں داخلہ کے لئے انٹرنس ٹسٹ منعقد کرتی ہے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔داخلہ امتحان کی فیس 1800روپئے،ایس سی،ایس ٹی کے لئے900رکھی گئی ہے۔آن لائن درخواست فارمس کے ادخال کاآغاز 9مئی 2023سے ہوچکا ہے اوربغیردیرینہ فیس کے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5جون2023مقرر ہے۔جبکہ 2000روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ فیس داخل کرنے کی قطعی تاریخ 12جون 2023ہے۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجوں میں داخلہ دیا جاتا ہے۔
تعلیمی اہلیت: داخلہ امتحان میں شرکت کے لئے انٹرمیڈیٹ یا مماثل امتحان کامیاب ہونا لازمی ہے۔
داخلہ امتحانات کا شیڈول:
بی ایف اے(فوٹوگرافی) کا داخلہ امتحان17جون 2023کو صبح 10بجے سے منعقد ہوگا۔
بیچلر آف ڈیزائن (انٹیریئر ڈیزائن)کا امتحان18جون کو دوپہر2بجے سے منعقد کیاجائے گا۔
بی ایف اے(اپلائیڈ آرٹس،پرنٹنگ،اسکلپچراینڈآینمیشن)18جون کوصبح10بجے تا11:30تک منعقد کیاجائے گا۔
انٹرنس امتحان کوالیفائنگ کے لئے سبھی کو35فیصد نشانات حاصل کرنا ہوگا۔
مزیدتفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://jnafauadmissions.com
