پروفیسرجیاشنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی نے تین ڈپلومہ کورسس جیسے ڈپلومہ ان اگریکلچر(2سال)، ڈپلومہ ان آرگانک اگریکلچر(2سال) اورڈپلومہ ان اگریکلچرل انجینئرنگ (3سال) میں داخلوں کی کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا۔جن امیدواروں نے یونیورسٹی کے مختلف کورسس میں داخلہ کیلئے آن لائن درخواست داخل کی ہیں صرف وہی کونسلنگ میں شرکت کیلئے اہل ہیں۔کونسلنگ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقدہوگی۔

کونسلنگ کا شیڈول

تاریخ، دن زمرے وقت پالی سیٹ۔2022کے رینکس
29-08-2022، پیر تمام زمرے(رولرل اورنان رولرل) اور تمام طبقات کے امیدوار صبح9:30 198-15812
30-08-2022،منگل تمام زمرے(رولرل اورنان رولرل) اور تمام طبقات کے امیدوار صبح9:30 158126-28667
01-09-2022،جمعرات تمام زمرے(رولرل اورنان رولرل) اور تمام طبقات کے امیدوار صبح9:30 28732-44695
02-09-2022،جمعہ تمام زمرے(رولرل اورنان رولرل) اور تمام طبقات کے امیدوار صبح9:30 44900-62761
04-09-2022،اتوار تمام زمرے(رولرل اورنان رولرل) اور تمام طبقات کے امیدوار صبح9:30 62790-78920

اسنادات کی جانچ:  امیدوارکونسلنگ کیلئے درکار تمام اسنادات کی دوکاپیاں اپنے ساتھ لائیں۔

انتخاب کا طریقہ:   تمام نشستوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب ایس بی ٹی ای ٹی کے ذریعہ منعقد ہ پالی سیٹ میں اگریکلچرزمرے میں حاصل کردہ رینک کی بنیاد کیاجائے گا۔

مزید رینک مساوی ہونے کی صورت میں بیالوجی،فزکس، کیمسٹری میں حاصل کردہ نشانات پر غور کیاجائے گا۔

اگر پھربھی مسئلہ حل نہیں ہوا تو ایسے امیدواروں کی تاریخ پیدائش کی بنیاد پر سنیاریٹی کی ذریعہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔ایس ایس سی میں درج کردہ تاریخ پیدائش کی بنیاد پرمسئلہ حل کرتے ہوئے پہلے پیدا ہونے والے امیدوارکو اچھارینک حاصل ہوا سمجھاجائے گا۔

اس کے باوجود مسئلہ نہ حل ہونے کی صورت میں کوالیفائنگ امتحان میں زیادہ نشانات حاصل کرنے والے کو ترجیح دی جائے گی۔

فیس:  یونیورسٹی کے پالی ٹیکنک کالج کیلئے منتخب شدہ امیدوار کو  پہلے سمسٹر کی فیس 15,050اس کے ساتھ ہی ہاسٹل اور میس کے چارجس بھی ادا کرنا ہوگا۔

جبکہ یونیورسٹی سے ملحقہ پالی ٹیکنک کالجوں کیلئے منتخب شدہ امیدواروں کو پہلے سمسٹر کیلئے20,600روپے اور اس کے ساتھ ہی ہاسٹل اورمیس کے چارجس بھی ادا کرنا ہوگا۔

اگرامیدوار تعلیمی سال 2022-23کے داخلوں کے اختتام سے قبل اپنی نشست منسوخ کرواتے ہیں توداخلے کے وقت ادا کی گئی مکمل فیس واپس کردی جائے گی۔

اگرداخلہ لینے والے امیدوارتعلیمی سال 2022-23کے داخلوں کے اختتام کے بعد اپنی نشست منسوخ کرواتے ہیں تو امیدوار کے کاشن ڈپازٹ کے سوائے پوری فیس ضبط کرلی جائے گی اور اسے 1000روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگا۔

مزیدتفصیلات کیلئے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

http://www.pjtsau.edu.in