آخری مرحلہ:
بنیادی معلومات کا آن لائن اندراج، پروسیسنگ فیس کی ادائیگی اور ہیلپ لائن سنٹر کے انتخاب کے لیے تاریخ اور وقت پہلے مرحلے میں اسنادات کی تنقیح نہ کروانے والے امیدواروں کے لیےسلاٹ بک کرنے کے لئے یکم جولائی2023 تک مہلت دی گئی ہے۔
سلاٹ بک کردہ امیدواروں کے اسنادات کی2جولائی 2023کوآخری مرحلہ کی تنقیح کی جائے گی۔
اسنادات کی تنقیح کے بعدیکم جولائی2023سے لے کر3جولائی 2023تک آن لائن آپشنس درج کرنے کے لئے مہلت دی جاگئی ہے۔
آپشنس3جولائی 2023 کو منجمد کرنا ہوگا۔
نشستوں کی تخصیص 7جولائی 2023تک کی جائے گی۔
ٹیوشن فیس کی ادائیگی اور ویب سائٹ کے ذریعہ سیلف رپورٹنگ کے لئے7جولائی 2023سے لے کر10جولائی تک موقع دیا گیا ہے۔
کالج کو رپورٹنگ کرنے کے لئے جولائی 2023سے لے کر10جولائی تک مہلت دی گئی ہے۔
امیدواروں کی داخلہ سے متعلق تفصیلات اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 12جولائی مقرر ہے۔
اکیڈمیک سیشن کا آغاز 7جولائی سے ہوگا۔
اورینٹیشن پروگرام 7جولائی 2023تا14جولائی 2023تک منعقد ہوگا۔
باقاعدہ طورپر کلاسس کا آغاز15جولائی سے ہوگا۔
اسپاٹ ایڈمیشنس:
7جولائی2023کو اسپاٹ ایڈمیشن کے اصول ضوابط کا اعلان کیاجائے گا۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن کمشنر کے ذریعہ سنٹرالائزڈطور پرسرکاری پالی ٹیکنیک کالجوں میں داخلوں کا عمل شروع کریں گے۔
نجی غیرامدادی کالجوں میں متعلقہ پرنسپالوں کے ذریعہ داخلوں کی کاروائی شروع کی جائے گی۔
فیس کی ادائیگی اور اسنادات کی کاپی اپلوڈ کرنے کے لئے8جولائی 2023سے لے کر9جولائی 2023تک مہلت دی جائے گی۔
رینک جنریشن 10جولائی 2023کو ہوں گے۔
آپشنس کے اندراج کے لئے 8جولائی 2023تا 11جولائی 2023تک موقع دیا گیا ہے۔
آپشنس 11جولائی 2023کو منجمد کرنا ہوگا۔
نشستوں کی تخصیص 14جولائی تک کی جائے گی۔
فیس کی ادائیگی اور ویب سائٹ کے ذریعہ سیلف رپورٹنگ کرنے کے لئے14جولائی 2023تا15جولائی 2023تک مہلت دی گئی ہے۔
کالجوں کو رپورٹنگ کرنے کی آخری تاریخ 15جولائی 2023ہوگی۔
نجی کالجوں میں اسپاٹ ایٖڈمیشن کی تکمیل کی آخری تاریخ 17جولائی 2023ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے درجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔