ڈائریکٹر آف سیکنڈری ایجوکیشن(ڈی ایس ای) اڈیشہ،بھونیشور نے گورنمنٹ سیکنڈری اسکولس میں مخلوعہ ٹیچرس کی 11,403جائیدادوں پر بھرتی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ31/جنوری 2022ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر(ٹی جی ٹی)۔آرٹس۔3,308

ٹرینڈگریجویٹ ٹیچر(ٹی جی ٹی)۔پی سی۔2,370

ٹی جی ٹی سائنس(سی بی زیڈ)۔1,544

ہندی ٹیچر۔1,753

سنسکرت ٹیچر۔1,188

تلگو ٹیچر۔22

فزیکل ایجوکیشن ٹیچر۔1,218

حدعمر:  یکم جنوری 2021تک عمر 21تا 32سال کے درمیان ہونی چاہئے۔

ایس سی، ایس ٹی، ایس ای بی سی اور خاتون امیدواروں کو 5سال کی رعایت دی جائے گی۔جبکہ جسمانی معذورین کو 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

تنخواہ:   ماہانہ 16,880روپے

تعلیمی قابلیت: ٹی جی ٹی۔آرٹس: کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے آرٹس/کامرس میں ڈگری  یا (شاستری)سنسکرت میں ڈگری ، دو اسکولی مضامین (اسکولی مضامین جن کا اعلامیہ میں ذکر کیاگیاہے) میں مجموعی طورپر50فیصد نشانات اور ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین،ایس ای بی سی امیدوار 45فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔اس کے ساتھ این سی ٹی ای سے تسلیم شدہ ادارہ سے بیچلر ان ایجوکیشن(بی۔ایڈ)یا تین سالہ انٹی گریٹیڈ بی۔ایڈ۔ ایم۔ایڈ  یا  این سی ٹی ای سے تسلیم شدہ ادارہ سے چار سالہ انٹی گریٹیڈ بی۔اے،بی۔ایڈ  دو اسکولی مضامین(اسکولی مضامین جن کااعلامیہ میں ذکر کیاگیا ہے)میں 50فیصد نشانات اور ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین،ایس ای بی سی امیدوار45فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔

ٹی جی ٹی۔ سائنس:   کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے سائنس میں بیچلرڈگری یا بی۔ٹیک،بی ای دو اسکولی مضامین(اسکولی مضامین جن کا ذکر ذیل میں کیاگیاہے)میں مجموعی طور پر50فیصد اور ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین،ایس ای سی بی سی امیدوار45فیصد نشانات سے کامیاب ہوں اوراین سی ٹی ای سے تسلیم شدہ ادارہ سے بیچلران ایجوکیشن(بی۔ایڈ)یا تین سالہ انٹی گریٹیڈ بی۔ایڈ۔ایم۔ایڈ یاچار سالہ انٹی گریٹیڈ بی۔ایس سی۔ بی۔ایڈ  دو اسکولی مضامین (اسکولی مضامین جن کا اعلامیہ میں ذکر کیاگیاہے)میں مجموعی طورپر50فیصد اور ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین،ایس ای بی سی امیدواران 45نشانات سے کامیاب ہوں۔

کلاسیکل ٹیچر(تلگو):   آرٹس میں بیچلرڈگری جس میں تلگو ایک مضمون کے طورپرکم ازکم 50فیصد نشانات اورایس سی،ایس ٹی، جسمانی معذورین اورایس ای بی سی امیدوار45فیصدنشانات سے کامیاب ہوں اور این سی ٹی ای سے تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ادارہ سے بی۔ایڈکامیاب ہوں۔

ہندی ٹیچر:   بیچلرڈگری میں انتخابی مضامین میں سے ہندی ایک مضمون کے طورپرکم ازکم 50فیصد نشانات اورایس سی،ایس ٹی، جسمانی معذورین اورایس ای بی سی امیدوار45فیصدنشانات سے کامیاب ہوں اورکیندریا ہندی سنستھان آگرہ سے ہندی سکشان پرانگاٹ یا بی۔ایچ۔ایڈ یا بی۔ایڈ کامیاب ہوں۔

سنسکرت ٹیچر:   بیچلرڈگری میں انتخابی مضامین میں سے سنسکرت ایک مضمون یا شاستری کم ازکم 50فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔

فزیکل ایجوکیشن ٹیچر: میٹرک (بارہویں) یامماثل کورس کامیاب ہوں۔

انتخاب کا طریقہ کار:  کمپوٹراساسی مسابقتی امتحان، اسنادات کی جانچ

اپلیکشین فیس:   جنرل یا اوبی سی امیدواروں کیلئے600روپے ہے۔

جبکہ ایس سی،ایس ٹی اورجسمانی معذورین کیلئے400روپے مقرر ہے۔

مزید  تفصیلات  ادارہ  کی  ویب  ساءٹ  پر  دستیاب  ہیں۔

https://dseodisha3.azurewebsites.net/#no-back-button