ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن،نئی دہلی نے ادارہ کے تحت موجود ہسپتالوں/ڈسپنسریزمیں مخلوعہ انشورنس میڈیکل آفیسر گریڈٹو(ایلوپیتھی) کی 1120جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ 31ڈسمبر سے شروع ہوگیا ہے اور آخری تاریخ 31جنوری 2022ہے۔
 مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
دہلی152-، مہاراشٹرا۔101، اترپردیش۔128، آسام۔30، بہار۔60، چھتیس گڑھ۔17، گجرات۔27، ہریانہ۔45، ہماچل۔21، جموں وکشمیر۔10، جھارکھنڈ۔22، مدھیہ پردیش۔44، اڈیشہ۔12، پنجاب۔34، راجستھان۔30، تمل ناڈو۔11، مغربی بنگال۔27
حدعمر: امیدوار کی عمر 35سال سے زائد نہ ہو۔
ای ایس آئی سی کے برسرخدمت ملازمین کو5سال کی رعایت دی جائے گی۔ایس سی، ایس ایس ٹی، اوبی سی،معذورین،ایکس سرویس مین اور دیگر زمروں کو مرکزی حکومت کے رہنمایانہ اصولوں کے مطابق رعایت دی جائے گی۔
انتخاب کا طریقہ کار: تحریری امتحان(کمپوٹراساسی۔معروضی)، انٹرویو
اپلیکیشن فیس: ایس سی، ایس ٹی، اسی ادارہ کے ملازمین، خاتون امیدوار اور ایکس سرویس مین کیلئے 250روپے مقرر ہے۔جبکہ دیگر زمروں کے امیدواروں کو 500روپے ادا کرنا ہوگا۔مزید تفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔
ساجدمعراج
9553839786