آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس،رائے بریلی نے اناٹومی، اناستھیسیولوجی، بائیوکیمسٹری، کارڈیالوجی،کارڈیوتھوراسک اینڈ واسکولر سرجری ایندفیملی میڈیسن، ڈرمیٹولوجی، انڈوکرینولوجی،ای این ٹی، فارنسک میڈیسن اینڈ ٹاکزی کالوجی،گیاسٹروانٹرولوجی، جنرل میڈیسن، جنرل سرجری،ہسپتال ایڈمنسٹریشن،میڈیکل آنکالوجی، میکروبیالوجی، نیفرالوجی، نیوروسرجری، آبسٹرکس اینڈگائناکالوجی،آپتھالمالوجی، ارتھوپیڈکس، پیڈیاٹرکس سرجری، پیتھالوجی شعبہ جات میں پروفیسر،ایڈیشنل پروفیسر،اسوسی ایٹ پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسرکی مخلوعہ118 جائیدادوں پربھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہندوستانی شہریوں اورغیرمقیم ہندوستانیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 10جنوری 2022ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

پروفیسر۔29

ایڈیشنل پروفیسر۔23

اسوسی ایٹ پروفیسر۔25

اسسٹنٹ پروفیسر۔41

حدعمر:  امیدوار کی عمر 50سال سے زائد نہ ہو۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی کیلئے5سال،اوبی سی کیلئے3سال،جسمانی معذورین اور سرکاری ملازمین کیلئے5سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل: پروفیسر:لیول 14اے(1,68,900-2,20,400)اور دیگرالاونس دئیے جائیں گے۔

ایڈیشنل پروفیسر:  لیول 13اے ٹو(1,48,200-2,11,400)اور دیگر الاونس فراہم کئے جائیں گے۔

اسوسی ایٹ پروفیسر:  لیول 13اے ون (1,38,300-1,67,400)اور دیگرالاونس دیئے جائیں گے۔

اسسٹنٹ پروفیسر:  لیول(1,01,500-1,67,400)12اوردیگرالاونس فراہم کئے جائیں گے۔

تعلیمی قابلیت:  امیدوارکسی بھی مسلمہ یونیورسٹی یا ادارہ سے متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویٹ کورس کامیاب ہوں۔

اپلیکیشن فیس:  جنرل/اوبی سی/ای ڈبلیوایس کیلئے 2000روپے،

ایس سی،ایس ٹی کیلئے1000روپے مقرر ہے۔جبکہ جسمانی معذورین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔

مزید تفصیلات جاننے کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://aiimsrbl.edu.in/manage/app/upload/recruitment/191800975.pdf