بینک آف مہاراشٹرانے آفسر اسکیل۔II، اسکیل۔ IIIکی مخلوعہ 400اسامیوں پر تقررات کے لئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل گریجویٹس، بیچلرڈگری یافتہ امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ جنہیں ہیڈآفس یاکسی دوسرے دفتر میں مختلف اسامیوں پر تعینات کیا جائے گا۔ آن لائن رجسٹریشن کی 13 جولائی 2023 سے 25 جولائی 2023 تک سہولت دی گئی ہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
آفسران اسکیل III۔ 100
آفسران اسکیل II۔ 300
حدعمر: آفسران اسکیل III: امیدوارکی عمر کم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 38 سال ہونی چاہئے۔
آفسران اسکیل II: امیدوارکی عمرکم از کم 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 35 سال ہونی چاہئے۔
حدعمر میں رعایت SC/ST کے لیے 05 سال، OBC (NCL) کے لیے 03 سال اور PwBD کے لیے اضافی 10 سال تک دی گئی ہے۔
تنخواہ: آفسران اسکیل III:63,840-1990 / 5- 73790-2220 / 2- 78230
آفسران اسکیل II: 48170-1740 /1- 49910-1990 /10- 69810
اہلیت کا معیار:
(1) کسی بھی شعبے میں بیچلر ڈگری کم از کم 60% نمبروں یا اس کے مساوی گریڈ کے ساتھ کامیاب ہوں۔ JAIIB اور CAIIB کا میاب ہونا ضروری ہے۔ (یا)
(2) CA/CMA/CFA۔
آفسر کا تجربہ:
آفسران اسکیل III: کم از کم 03 سال کام کا تجربہ۔
آفسران اسکیل II: کم از کم 05 سال کام کا تجربہ۔
انتخاب کا عمل:
آن لائن امتحان،انٹرویو
امتحان2023 کا نمونہ:
انگریزی زبان۔20، وقفہ۔ 20 منٹ
کوالٹیٹیو آپٹیٹیوڈ۔ 20، وقفہ۔20 منٹ
ریزوننگ ابیلیٹی۔20، وقفہ۔20 منٹ
پروفیشنل نالیج۔90، وقفہ۔ 60 منٹ
جملہ سوالات 150، وقفہ 02 گھنٹے
درخواست کی فیس:
یو آر / ای ڈبلیو ایس / او بی سی۔ 1180 روپے
ایس سی/ایس ٹی/جسمانی معذورین۔ 118 روپے
ادائیگی کا طریقہ: آن لائن
مزیدتفصیلات کے لئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔