روزگار کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن ترقی یافتہ دور میں روزگار کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔روزگارکے حصول کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے ذریعہ ڈگری کے ساتھ علم حاصل کرنااور قابلیت وصلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔آج کے مسابقتی دور میں روزگار کے مواقع کم ہیں اور امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہیں۔ بے روزگاروں کو جہاں روزگار کی تلاش میں دربدربھٹکنا پڑتا ہے، وہیں مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربے کار ہنر مند امیداورں کی تلاش بھی صنعتی و تجارتی اداروں کے انتظامیہ کے لئے آسان نہیں ہے۔ملٹی نیشنل کمپنیاں اور صنعتی و تجارتی ادارے اعلی نشانات سے ایم بی اے کامیاب امیدواروں کوہی ترجیح دیتے ہیں۔
بزنس اڈمنسٹریشن میں ماسٹرڈگری کورس دور حاضر میں سب سے زیادہ آمدنی والے کیریئر میں سرفہرست ہے۔ اس کورس میں طلبہ کو تجارت (بزنس) کے مختلف پہلووں کی باریکیوں سے بہرہ ور کیا جاتا ہے اور انہیں ادارہ کو خسارہ سے بچانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے گر سکھائے جاتے ہیں۔ایم بی اے کی ڈگری رکھنے والا نوجوان معقول تنخواہ کے ساتھ روزگار کے مختلف شعبو ں میں اپنی صلاحیت کا لوہا منواسکتاہے۔بینکنگ، خزانہ، اکاونٹنگ، مارکٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی،ہسپتال مینجمنٹ اور انسانی وسائل کے انتظام میں مہارت حاصل کر سکتاہے۔بزنس اڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری رکھنے والے ایک نوجوان کے لئے روزگار کے وسیع ترمواقع دستیاب ہیں۔ وہ ایک بینک منیجر، پروجیکٹ منیجر، آڈٹ آفیسر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، مارکیٹنگ اور سیلز منیجر، اکاؤنٹنٹ، مارکیٹنگ ایکسپرٹ، انسانی وسائل کے منیجراور اس قسم کے دوسرے بہت سے روزگارحاصل کر سکتا ہے۔اگر آپ اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے کے خواہش مندہیں تو گریجویشن کے بعد ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنا ضروری ہے۔جس کی تکمیل کے بعد آپ سرکاری وخانگی اداروں میں ملازمت کیلئے اہل ہوں گے۔
ایم بی اے کورسس کی تفصیلات:
MBA Banking
MBA E- Bussiness/Commerce
MBA Energy Management
MBA Environment
MBA Fashion
MBA Food
MBA Hospitality
MBA Human Resource Management
MBA Information Systems
MBA International Business
MBA Information Technology
MBA Leadership
MBA Logistics
MBA Luxury Business
MBA Media
MBA Oil,Gas,Energy
MBA Project Management
MBA Real Estate
MBA Retail Management
MBA Sales
MBA Strategy
MBA Supply Chain
MBA Sustainability
MBA Tourism
MBA Rural Management
MBA Finance
MBA Marketing
MBA Operation Management
MBA Agri. Business Management
MBA Health Care Management
MBA Hotel Management
MBA Enterpreneurship
MBA Corporate Governance
MBA Innovation & Sustainability Management
MBA Business Regulation
MBA Business Analytics
MBA Rural Management
MBA Pharmaceutical Management
MBA Artificial Intelligence