حیدرآباد۔28/جون 2022(نوکری ٹرینڈز ڈاٹ کام) ڈاکٹر بی آر۔امبیڈکر اوپن یونیورسٹی (BRAOU) نے اپولو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت کیئر مینجمنٹ (AIHCM)؛ کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (KIMS) اور دارالسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اشتراک سے چلائے جانے والے پی جی کورس ایم بی اے (ہاسپٹل اینڈ ہیلت کیئر مینجمنٹ) میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔اس کورس میں انٹرنس ٹسٹ میں اعلی رینک حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ داخلہ امتحان ۔2022 کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 26جولائی 2022مقرر ہے۔

تعلیمی قابلیت:  امیدوار مسلمہ یونیورسٹی سے کسی بھی شعبے میں بیچلر ڈگری (سوائے فائن آرٹس اور اورینٹل لنگویجس)50 فیصد نشانات کامیاب ہوں جبکہ محفوظ زمروں کے امیدوار 45 فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔

طلبہ داخلہ امتحان کے لیے درخواست فارم صرف یونیورسٹی کے پورٹلhttp://www.braouonline.in کے ذریعے داخل کرسکتے ہیں۔

امتحانی فیس: آن لائن ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعے یا AP/TS آن لائن فرنچائز سنٹرز کے ذریعے ادا کرنا ہوگا اور رسید بھی حاصل کی جانی چاہیے۔ جنرل، بی سی امیدواروں کیلئے فیس 1200 روپے اور ایس سی، ایس ٹی کیلئے 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایم بی اے (ہسپتال اینڈ ہیلت کیئر مینجمنٹ) داخلہ امتحان 21 اگست (بروز اتوار) کوصبح 10:30 بجے سے 12:00 بجے تک امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں منعقد ہوگا۔

طلبہ ہال ٹکٹ امتحان سے دو دن قبل یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.braou.ac.in پر سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے بی آر امبیڈکر یونیورسٹی کے نمبرات 040-23680441 /241/246، اپولو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت کیئر منیجمنٹ-040-23556850/23543269 http://www.apolloihcm.ac.in ،کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس۔9949362459، http://www.kimshospitals.com ، دارالسلام ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نمبرات -040-24802632 /9704009232 http://www.dshm.co.in پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن Notification_2022_23