30 جون سے فیس کا ادخال ، یگم اگست سے ایڈوانس سپلمنٹری امتحانات
حیدرآباد۔28/جون ( نوکری ٹرینڈز ڈاٹ کام)تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے منگل کے دن صبح 11 بجے بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے دفتر میں نتائج جاری کئے۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں کامیابی کا تناسب 63.32 فیصد ہے اور سیکنڈ ایئر میں کامیابی کا تناسب 67.16 فیصد ہے۔اس بار انٹر میڈیٹ کے نتائج میں ضلع میڈچل سرفہرست ہے۔ واضح رہیکہ 6 مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 24 مئی کو اختتام پذیر ہوئے تھے۔ اس سال انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر سمیت کل 9,07,393 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ انٹر میڈیٹ میں کامیابی کی شرح 62 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔اس مرتبہ بھی کامیابی کے تناسب میں لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس موقع پر کمشنربورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمرجلیل (آئی اے ایس) کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے۔
سالانہ امتحانات میں ناکام ہونے والے طلبہ کیلئے یکم اگست سے 10 اگست تک دو سیشنوں میں ایڈوانس سپلمنٹری امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔جبکہ پرایکٹیکل امتحانات 26 سے 30 جولائی تک منعقد ہوں گے اور ایڈوانس سپلمنٹری امتحان کے نتائج اگست کے آخری ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔ جس کیلئے طلبہ 30 جون سے فیس داخل کرسکتے ہیں۔
طلباء انٹر میڈیٹ کے نتائج کو تین سرکاری ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ نوکری ٹرینڈز کی https://naukritrends.com/inter-results/ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ بورڈ انٹرمیڈیٹ کی سرکاری ویب سائٹ http://tsbie.cgg.gov.in http://results.cgg.gov.in http://examresults.ts.nic.in یا ان میں سے کسی بھی ویب سائٹ کے ذریعہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ہال ٹکٹ نمبر ڈالیں اور تلاش کریں گے،تو نتائج آپ کے اسکرین پر ظاہر ہوں گے۔ 28 جون، شام 5 بجے سے "آن لائن میمورنڈم آف مارکس” کا کلر پرنٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔