نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی،دہلی نے اسسٹنٹ پروفیسر کی مخلوعہ 190جائیدادوں پرکنٹراکٹ کی اساس پرتقررات کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل ہندوستانی شہرویوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی قطعی تاریخ 31جنوری ہے۔

حدعمر:   31 جنوری 2022تک عمر40سال ہونی چاہئے۔جبکہ ایس سی،ایس ٹی کیلئے5سال،اوبی سی کیلئے3سال اورجسمانی معذورین کیلئے 10سال کی رعایت دی جائے گی۔

پے اسکیل: مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق بیسک پے  56,100اور دیگر الاونس فراہم کئے جائیں گے۔

تعلیمی قابلیت:  کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ادارہ سے اعلامیہ کے آنگزرI میں درج شدہ مضامین میں سے کسی ایک میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری کامیاب ہوں اور تین سالہ تجربہ کے بشمول (پری کوالیفکیشن)پوسٹ یوجی ڈگری او رکسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی یاادارہ میں تدریس یا تحقیق یا متعلقہ صنعت میں تین سالہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔

کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا ادارہ سے اعلامیہ میں درج شدہ مضامین میں پی ایچ ڈی کامیاب ہوں اور ایک سالہ تجربہ کے ساتھ(پری کوالیفکیشن) پوسٹ یوجی ڈگری)کے علاوہ کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی یاادارہ میں تدریس یا تحقیق یا متعلقہ صنعت میں تجربہ ہونا لازمی ہے۔

انتخاب کا طریقہ کار:  کمپیرہنسیوٹیسٹ (جامع امتحان)(تحریری امتحان)، پریزنٹیشن/کلاس روم لکچر/ڈیمانسٹریشن(30%)، انٹرویو

اپلیکشین فیس:  جنرل اور اوبی سی امیدواروں کیلئے 1180روپے،ایس سی، ایس ٹی،جسمانی معذورین،خواتین اور نیفٹ کے ملازمین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنٰی رکھا گیا ہے۔

مزید تفصیلات ادارہ کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔

www.nift.ac.in