دہلی سب آرڈینیٹ سرویس سلیکشن بورڈ نے این سی ٹی دہلی حکومت کے مختلف محکمہ جات،خود مختار ادارہ جات،مقامی ادارہ جات میں جونیئرانجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کی مخلوعہ852 جائیدادوں پربھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 9فروری 2022ہے۔

مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

سلسلہ  نمبر عہدہ   مخلوعہ جائیدادیں
1 جونیئرانجینئر(سیول)/سیکشن آفیسر(سیول) 575
2 جونیئرانجینئر(الیکٹریکل)/سیکشن آفیسر(الیکٹریکل) 116
3 اسسٹنٹ انجینئر(سیول) 151
4 اسسٹنٹ انجینئر(سیول) 10

حدعمر: جونیئرانجینئرکیلئے عمر 18تا 27سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
اسسٹنٹ انجینئر کیلئے عمر 18تا30سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
پے اسکیل: جونیئرانجینئر: 9,300-34,800 معہ گریڈ پے 4,200
اسسٹنٹ انجینئر: 9,300-34,800معہ گریڈ پے 4,600

تعلیمی قابلیت: جونیئرانجینئر: سیول /الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری یا سیول /الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کے ساتھ دوسالہ پیشہ وارانہ تجربہ ضروری ہے۔
اسسٹنٹ انجینئر: کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے سیول /الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری یامماثل کورس کے ساتھ دوسالہ پیشہ وارانہ تجربہ ضروری ہے۔

انتخاب کا طریقہ کار:

ٹی آئی ای آر۔Iایگزامنیشن
ٹی آئی ای آر۔IIایگزامنیشن

اپلیکیشن فیس: جنرل اور اوبی سی کیلئے 100روپے ہے جبکہ خواتین، ایس سی، ایس ٹی،معذورین اور ایکس سرویس مین کوفیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیاہے۔مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

https://dsssbonline.nic.in