گجرات پنچایت سرویس سلیکشن بورڈ (جی پی ایس ایس بی) نے پنچایت سیکریٹری کی مخلوعہ 3,437جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے اور آخری تاریخ 15فروری 2022ہے۔

تعلیمی قابلیت: امیدوارکسی بھی مسلمہ بورڈ یا یونیورسٹی سے بارہویں یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: عمرکم ازکم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 36سال ہونی چاہئے۔

انتخاب کا طریقہ کار: تحریری امتحان

اسنادات کی جانچ

انٹرویو

 

اپلیکیشن فیس: جنرل،اوبی امیدواروں کیلئے 100روپے فیس ہے اور ایس سی، ایس ٹی،معذورین، ایکس سرویس مین کو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھاگیا۔
https://gpssb.gujarat.gov.in/writereaddata/Portal/EventActivity/31/56_1_1_GPSSB_202122_10-Detailed.pdf