الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیالمیٹیڈ،حیدرآباد نے جونیئرٹیکنیشین کی 1625مخلوعہ جائیدادوں پر کنٹراکٹ اساس پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کا یکم اپریل سے آغاز ہوچکا ہے اور آخری تاریخ 11اپریل 2022مقررہے۔
مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
| عہدہ | جائیدادوں کی تعداد |
| جونیئرٹیکنیشین (الیکٹرانکس میکانیک) | 814 |
| جونیئرٹیکنیشین(الیکٹریشین) | 184 |
| جونیئرٹیکنیشین (فٹر) | 627 |
| جملہ | 1625 |
تعلیمی قابلیت: امیدوار کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ سے متعلقہ شعبہ میں دوسالہ آئی ٹی آئی یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
حدعمر: اقل ترین عمر18سال ہونی چاہئے،جبکہ اعظم ترین عمر30سال رکھی گئی ہے۔
اس کے علاوہ حدعمر میں ایس سی، ایس ٹی کو5سال، اوبی سی کو 3سال، معذورین کو10سال کی رعایت دی جائے گی۔
انتخاب کا طریقہ کار: میرٹ لسٹ(فہرست)، اسنادات کی جانچ
درخواست داخل کرنے اور مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://careers.ecil.co.in/advt1322.php
www.ecil.co.in