تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے مختلف محکمہ جات میں گروپ۔I کی مخلوعہ 503جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔2مئی 2022 سے درخواست کے ادخال کا آغاز ہوگااور آخری تاریخ 31مئی 2022 مقررہے۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی مرتبہ گروپ۔ٰٰI سرویسس کی اتنی زیادہ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ان تقررات میں 95% فیصد نشستیں لوکل امیدواروں کیلئےمختص کی گئیں ہیں۔ امتحانی اسکیم پریلمنری ٹسٹ(معروضی سوالات)اور تحریری امتحان (مینس) روایتی طریقہ پر مبنی ہے۔جبکہ انٹرویو کے راؤنڈ کو برخاست کردیا گیا ہے۔
پریلمنری امتحان تلنگانہ کے 33اضلاع میں جولائی یا اگست2022میں منعقد کیاجائے گا۔
تحریری امتحان(مینس) نومبر یا ڈسمبر2022میں منعقد ہوگا۔
گروپِ۔I کیلئے درخواست فارم داخل کرنے سے قبل امیدوار ٹی ایس پی ایس سی او ٹی آر میں رجسٹرکروائیں یا صدارتی حکم نامہ کے مطابق او ٹی آر میں ترمیم کریں۔
امیدوار کو نوٹیفکیشن کی اجرائی سے قبل تعلیمی قابلیت حاصل کرنا ہوگا۔
گروپ۔I امتحان میں پہلی مرتبہ ای ڈبلیو ایس اور اسپورٹس تحفظات پر عمل آوری کی جارہی ہے۔
پریلمس سےمینس کیلئے فی نشستیں کیلئے 50امیدواروں کا انتخاب کیاجائے گا۔
تلگو اور انگریزی کے ساتھ پہلی مرتبہ پریلمنری امتحان اردو زبان میں منعقد کیاجارہاہے۔
اس کے علاوہ تلگو اور انگریزی کے ساتھ پہلی مرتبہ مینس امتحان میں بھی اردو زبان میں منعقد کیاجائےگا۔
گروپ I۔ 503
| سلسلہ نشان | عہدہ | تعداد | یکم جولائی2022 تک اقل ترین اور اعظم ترین عمر | پے اسکیل |
| 1 | ڈپٹی کلکٹر(سیول سرویسس،(ایگزیکیٹیو برانچ) | 42 | 18-44 | 58،850-1،37،050 |
| 2 | ڈی ایس پی کیٹگیری۔II (پولیس سرویس) | 91 | 21-31 | 58،850-1،37،050 |
| 3 | کمرشیل ٹیکس افسر(کمرشیل ٹیکس سرویس) | 48 | 18-44 | 58،850-1،37،050 |
| 4 | ریجنل ٹرانسپوٹ افسر(ٹرانسپورٹ سرویس) | 04 | 21-44 | 54،220-1،33،630 |
| 5 | ڈسٹرکٹ پنچایت افسر(پنچایت سرویس) | 05 | 18-44 | 54،220-1،33،630 |
| 6 | ڈسٹرکٹ راجسٹرار(رجسٹریشن سرویس) | 05 | 18-44 | 54،220-1،33،630 |
| 7 | ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی)(مین)(جیل سرویس) | 02 | 18-31 | 54،220-1،33،630 |
| 8 | اسسٹنٹ کمشنر آف لیبر (لیبر سرویس) | 08 | 18-44 | 54،220-1،33،630 |
| 9 | اسسٹنٹ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ(ایکسائز سرویس) | 26 | 21-31 | 51،320-1،27،310 |
| 10 | میونسپل کمشنر۔گریڈ۔II(میونسپل اڈمنسٹریڑیٹیوسرویس) | 41 | 18-44 | 51،320-1،27،310 |
| 11 | اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سوشل ویلفیر)،ڈسرکٹ سوشل ویلفیر افسر(سوشل ویلفیر سرویس) | 03 | 18-44 | 54،220-1،33،630 |
| 12 | ڈسڑکٹ بیاک ورڈ کلاسس افسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ڈسٹرکٹ بیاک ورڈ کلاسس افسر)بیاک ورڈ کلاسس ویلفیرسرویس) | 05 | 18-44 | 54،220-1،33،630 |
| 13 | ڈسٹرکٹ ٹرائبل ویلفیرافسر(ٹرائبل ویلفیر سرویس) | 02 | 18-44 | 54،220-1،33،630 |
| 14 | ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ افسر( ایمپلائمنٹ سرویس) | 02 | 18-44 | 51،320-1،27،310 |
| 15 | اڈمنسٹریٹیوافسرمعہ لے سیکریٹری اینڈ ٹریزرار گریڈ۔II(میڈیکل اینڈ ہیلت سرویس) | 20 | 18-44 | 51،320-1،27،310 |
| 16 | اسسٹنٹ ٹریزری افسر/اسسٹنٹ اکاونٹس افسر/ ٹرینگ کالج اور اسکول کیلئے اسسٹنٹ لکچرر(ٹریزری اینڈ اکاونٹس سرویس) | 38 | 18-44 | 51،320-1،27،310 |
| 17 | اسسٹنٹ آڈٹ افسر( اسٹیٹ آڈٹ سرویس) | 40 | 18-44 | 51،320-1،27،310 |
| 18 | منڈل پریشد ڈیولپمنٹ افسر(ایم پی ڈی او)( پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سرویس) | 121 | 18-44 | 51،320-1،27،310 |
| جملہ جائیدادیں | 503 |
مزید تفصیلات کیلئے TSPSC کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
