بہار پبلک سرویس کمیشن(بی پی ایس سی) نے محکمہ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ ہاوزنگ ڈیولپمنٹ میں اسسٹنٹ ٹاؤن پلاننگ سپروائز کی مخلوعہ107جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست کے ادخال کی آخری تاریخ 20اپریل 2022ہے۔
حدعمر:
یکم اگست 2021تک عام(جنرل)زمرہ کے امیدوار کی عمر21تا37سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
جبکہ بی سی اور او سی زمروں کی خاتون امیدواروں کی عمر21تا 40سال تک ہوناشرط ہے۔
اسی طرح ایس سی، ایس ٹی زمروں کے مرد اور خاتون امیدواروں کی عمر21تا42سال کے درمیان ہونی چاہئے۔
تعلیمی قابلیت:
کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے بیچلر آف پلاننگ/ریموٹ سنسنگ اینڈ جی آئی ایس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس/پلاننگ میں ماسٹر/ٹاؤن پلاننگ میں ماسٹر/ریجنل پلاننگ میں ماسٹر/اربن پلاننگ میں ماسٹر/سٹی پلاننگ میں ماسٹر/کنٹری پلاننگ یا مماثل کورس کامیاب ہوں۔
انتخاب کا طریقہ کار:
تحریری امتحان، انٹرویو
اپلیکیشن فیس:
جنرل(عام) زمرہ کیلئے750روپے ہے۔
محفوظ زمروں کے امیدواروں کیلئے صرف 200روپے ہے۔
مزیدتفصیلات کیلئے ادارہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
http://www.bpsc.bih.nic.in