محکمہ اسکولی تعلیم،حکومت تلنگانہ نے ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ(ٹی ایس ٹیٹ)کااعلامیہ جاری کیا۔ٹیٹ 12جون2022 کومنعقد کیاجائے گا۔ پہلا پرچہ صبح ساڑھے 9بجے سے دوپہر 12بجے تک اور دوسرا پرچہ دوپہر2:30بجے سےلیکرشام5بجے تک منعقد ہوگا۔27جون کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز 26مارچ سے ہوچکا ہےاور آخری تاریخ 12اپریل مقررہے۔

تعلیمی اہلیت:
(1) انٹرمیڈیٹ /سینئرسیکنڈری یامماثل کورس 50% فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہوں۔جبکہ ایس سی،ایس ٹی، بی سی اور معذورین 45% فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔اس کے علاوہ دوسالہ ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن/چارسالہ بیچلرآف ایلیمنٹری ایجوکیشن) (.B.El.Ed) /دوسالہ ڈپلومہ ان ایجوکیشن(اسپیشل ایجوکیشن)کامیاب ہوں۔
یا
(2) جنرل (عام)زمرہ کے امیدوارانٹرمیڈیٹ /سینئرسیکنڈری یامماثل کورس 45% فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہوں۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور معذورین 40% فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔اس کے علاوہ دوسالہ ڈپلومہ ان ایلیمنٹری ایجوکیشن/چارسالہ بیچلرآف ایلیمنٹری ایجوکیشن (.B.El.Ed) /دوسالہ ڈپلومہ ان ایجوکیشن(اسپیشل ایجوکیشن) کامیاب ہوں یا ٹیٹ کے رہنمایانہ اصولوں کی اجرائی سے قبل دوسالہ (َ.D.El.Ed./D.Ed)میں داخلہ لے چکے ہوں۔
یا
(3) جنرل (عام)زمرہ کے امیدوارگریجویشن کم ازکم 50% فیصد نشانات سے کامیاب ہوں،جبکہ ایس سی، ایس ٹی،بی سی اور معذورین 45% فیصد نشانات سے کامیاب ہوں اور بیچلر آف ایجوکیشن(بی۔ایڈ)/بیچلرآف اسپیشل ایجوکیشن کامیاب ہوں۔
این سی ٹی ای سے تسلیم شدہ ادارہ سے بیچلر آف ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدوار کااول تا پنجم جماعت کیلئے ٹیچرکے طور پر تقرر کیاجائے گا بشرطیکہ بحیثیت پرائمری ٹیچر تقرری کے اندرون دوسال امیدوار کو این سی ٹی ای سے منظور شدہ 6 ماہ کا بریج کورس ان ایلیمنٹری ایجوکیشن کرنا لازمی ہے۔
( پیپر 2 ) :
(1) بی۔اے، بی ایس سی ، بی۔کام کم سے کم 50 % فیصد نشانات كے ساتھ کامیاب ہوں۔جبکہ ایس سی، ایس ٹی ، بی سی ،( پی ایچ ) معذورین 45 % فیصد نشانات سے کامیاب ہوں اور بیچلر آف ایجوکیشن ( بی۔ایڈ ) کورس / بیچلر آف ایجوکیشن ( بی۔ایڈ ان اسپیشل ایجوکیشن ) کامیاب ہوں۔
یا
(2) بی۔اے، بی ایس سی ۔بی کام کم سے کم 50 % فیصد نشانات كے ساتھ کامیاب ہوں۔جبکہ ایس سی ،ایس ٹی، بی سی، ( پی ایچ ) معذورین 40 % فیصد نشانات سے کامیاب ہوں اور بیچلر آف ایجوکیشن ( بی۔ایڈ) کورس / بیچلر آف ایجوکیشن ( بی۔ایڈ اِسپیشل ایجوکیشن )کامیاب ہوں یا بی۔ایڈ کورس میں ٹیٹ كے رہنمایانہ خطوط جاری ہونے سے قبل داخلہ لے چکے ہوں۔
یا
چار سالہ بی۔اے۔ایڈ، بی ایس سی۔ایڈ کم سے کم 50 % فیصد نشانات كے ساتھ کامیاب ہوں۔جبکہ ایس سی ، ایس ٹی ،بی سی اور معذورین کم از کم 45 % فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
یا
زبان کے ٹیچرس اختیاری مضامین میں سے ایک مضمون كے طور پر متعلقہ زبان میں گریجویشن یا بیچلر آف اورینٹل لینگویج یا مماثل یا ادب(لیٹریچر) میں گریجویشن یا متعلقہ زبان میں پوسٹ گریجویشن کامیاب ہوں اور لینگویج پنڈت ٹریننگ سرٹیفیکیٹ / بی۔ایڈ میں متعلقہ زبان ایک طریقہ تدریس طور پر پڑھے ہوں۔
نوٹ : (1)جوامیدوار بی۔ایڈ یا ڈی۔ایڈ کے آخری سال کے امتحان میں شرکت کررہے وہ بھی ٹیٹ کیلئے اہل ہیں۔اس شرط کے ساتھ کہ ٹیٹ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر وہ ٹیچر ریکروٹمنٹ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکتا،جب تک کہ امیدوار مطلوبہ اہلیت حاصل نہ کریں۔
(2) نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی ای) سےمنظور شدہ ٹیچر ایجوکیشن میں ڈپلوما یا ڈگری کورس کو قبول کیاجائے گا۔تاہم ریہبیلیٹیشن کونسل آف انڈیا سے منظور شدہ کورس ڈپلوما ان ایجوکیشن( اسپیشل ایجوکیشن) اور بی۔ایڈ( اسپیشل ایجوکیشن) کو ہی قبول کیاجائے گا۔
(3) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف میڈیٹ ایجوکیشن( بی آئی ای) کی انٹرمیڈیٹ اہلیت یا مماثل جو بی آئی ای تلنگانہ اسٹیٹ سے تسلیم شدہ کو ہی قبول کیا جائے گا۔
ساخت اور مواد:
سوالیہ پرچہ تمام معروضی سوالات پر مبنی ہوگا اور ہر کا ایک نشان دیا جائے گا،ہر سوال کے چار متبادل جوابات دئیے جائیں گے جن میں سے ایک جواب درست رہیگا۔ غلط آپشنس درج کرنے پر کوئی منفی نشانات نہیں رہیں گے۔
پیپرس : پیپر۔1 ٰI to V اور پیپر۔2 VI to VIII
جو کوئی امیدوار اول تا پنجم جماعتوں کو پڑھانا چاہتا ہے یا پھر چھٹویں تا آٹھویں جماعتوں کو پڑھانا چاہتا ہے تو وہ دونوں پیپرس لکھ سکتا ہے۔
پیپر(پرچہ) ۔ٰI
| سلسلہ نشان | مضمون | معروضی سوالات کی تعداد | نشانات |
| 1 | چائلڈ ڈیولپمنٹ اینڈ پیڈاگوگی | 30سوالات | 30 |
| 2 | لینگویج(زبان)۔ٰI | 30سوالات | 30 |
| 3 | لینگویجII انگلش | 30سوالات | 30 |
| 4 | میتھس(ریاضی) | 30سوالات | 30 |
| 5 | انوائرانمنٹل اسٹیڈیز(ماحولیاتی مطالعہ) | 30سوالات | 30 |
| جملہ | 150سوالات | 150نشانات |
پیپر(پرچہ) ۔ٰII
| سلسلہ نشان | مضمون | معروضی سوالات کی تعداد | نشانات |
| ٰI | چائلڈ ڈیولپمنٹ اینڈ پیڈاگوگی | 30سوالات | 30 |
| II | لینگویج(زبان)۔ٰI | 30سوالات | 30 |
| III | لینگویجII انگلش | 30سوالات | 30 |
| IV | (اے)میتھس(ریاضی) اور سائنس کے اساتذہ کیلئے: میتھس اور سائنس۔
(بی)سماجی مطالعہ کے ٹیچرکیلئے سماجی مطالعہ (سی) کسی دوسرے استاد کیلئے یا تو ٰ IV(a) or IV(b) |
60سوالات | 60 |
| جملہ | 150سوالات | 150 |
فیس کی تفصیلات :
ٹیٹ کے امیدواروں كے لئے پیپر I یا پیپر II یا دونوں پیپرس کیلئےفیس 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔امیدوار امتحان کی فیس ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ میں فراہم کردہ آن لائن ادائیگی کے آپشن کے فیس ذریعہ ادا کرسکتے ہیں۔
tstet2022 نوٹیفکیشن
نصاب اور تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
https://tstet.cgg.gov.in/
گزشتہ ٹیٹ کے ہال ٹکٹ نمبرس جاننے کیلئے درجہ ذیل لنک پر کیجئے۔
https://tstet.cgg.gov.in/TSTETAPPL2022/#!/previousTETHTNo8954625.appl