ایڈسیٹ کنوینرنےایڈسیٹ۔2022کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اہل ہندوستانی امیدواروں سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہیں۔امیدوارکو مقامی/ غیرمقامی حیثیت کو مطمئن کرنا ہوگا جیساکہ تلنگانہ کے تعلیمی اداروں(ریگولیشن آف ایڈمیشن)آرڈر،1974میں درج ہے،جیساکہ بعد میں ترمیم کی گئی ہے۔داخلہ امتحان جملہ 19مراکز پر منعقد کیاجائے گا،جس میں تلنگانہ میں 17، اے پی میں کرنول اور وجئےواڑہ میں دو مراکز شامل ہیں۔
تعلیمی قابلیت: امیدواروں کو کوالیفائنگ امتحان کامیاب ہونا چاہئےیا اس میں شرکت کرنا چاہئے۔
(1)کوئی بھی ڈگری جیسے بی۔اے، بی۔کام، بی ایس سی ، بی ایس سی (ہوم سائنس)، بی سی اے،بی بی ایم، بی اے،(اورینٹل لینگویجس)، بی بی اے یا ماسٹر ڈگری کم ازکم 50%فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
(2)بیچلران انجینئرنگ یا ٹکنالوجی یا مماثل کورس معہ 50%فیصد نشانات سے کامیاب ہوں۔
(3) البتہ محفوظ زمروں جیسے ایس سی / ایس ٹٰی/بی سی اور دیگر زمروں کے امیدوار کو 40%فیصد نشانات سے کوالیفائنگ امتحان کامیاب ہوں۔
(4) ڈگری کےآخری سال کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار بھی ایڈسیٹ لکھنے کیلئے اہل ہیں۔
(5) نوٹ: جی او ایم ایس نمبر۔13مورخہ 24/5/2017کے مطابق ایم بی بی ایس /بی ایس سی (اے جی)،بی وی ایس سی/ بی ایچ ایم ٹٰی/ بی فارم اور دیگر پروفیشنل اور ملازمت پر مبنی ڈگری کورسس مثال ایل ایل بی کورسس بی۔ایڈ کورس میں داخلہ کیلئے اہل نہیں ہیں۔
(6) ڈگری کے بغیر ماسٹر ڈگری میں زیرتعلیم امیدوار بھی بی۔ایڈ کیلئے اہل نہیں ہے۔
حدعمر: یکم جولائی 2022تک امیدوار کی عمر 19 سال مکمل ہونی چاہئے،جبکہ اعظم ترین عمر کی کوئی حد نہیں ہئے۔
فیس : تمام زمروں کیلئے650روپےمقرر ہے جبکہ ایس سی ، ایس ٹی اور معذورین کیلئے 450روپے رکھی گئی ہے۔
شیڈول:
| سلسلہ نشان | سرگرمی | ٹی ایس ایڈ سیٹ۔2022 |
| 1 | ٹی ایس ایڈسیٹ۔2022(سی بی ٹی) نوٹیفکیشن کی اجرائی | 5/4/2022 |
| 2 | آن لائن درخواست کے ادخال کا آغاز | 7/4/2022 |
| 3 | بغیر دیرینہ فیس درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ | 15/6/2022 |
| 4 | 250روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری | 1/7/2022 |
| 5 | 500روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی قطعی تاریخ | 15/7/2022 |
| 6 | داخل کردہ درخواست میں ترمیم کرنے کی سہولت | 17/7/2022 |
| 7 | ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ | 21/7/2022 |
| 8 | ٹی ایس ایڈ سیٹ ۔2022 کا( کمپوٹر اساسی امتحان) | 26/7/2022(منگل)،27/7/2022(چہارشنبہ) |
| 9 | امتحان کے اوقات | صبح : 10:00 تا12:00 دوپہر
دوپہرسیشن: 3:00تا 5:00 شام |

ٹی ایس ایڈ سیٹ داخلہ امتحان کی اسکیم
ایڈ سیٹ داخلہ امتحان کا سوالیہ پرچہ 150 معروضی سوالات پر مبنی رہیگا۔
| سلسلہ نشان | مضامین | سوالات کی تعداد |
| 1 | مضمون/مواد (دسویں جماعت تک تلنگانہ ریاست کا نصاب)ریاضی،سائنس،سماجی مطالعہ | 60(ریاضی۔20، سائنس۔20،سماجی مطالعہ۔20) |
| 2 | ٹیچنگ آپٹیٹیوڈ(تدریسی عمل/ رجحان) | 20 |
| 3 | جنرل انگلش | 20 |
| 4 | جنرل نالیج(عام معلومات) اور تعلیمی مسائل | 30 |
| 5 | کمپوٹر نالیج/آگاہی | 20 |
| 6 | جملہ | 150 |
بی۔ایڈ میں طریقہ تدریس کا انتخاب کرنے کیلئے اہلیت:
| تدریسی طریقہ | اہلیت |
| ریاضی | امیدوار بی اے/بی ایس سی میں ریاضی ایک مضمون ، بی ای/ بی۔ٹیک میں ریاضی ایک مضمون اور بی سی اے کے امیدوار انٹرمیڈیٹ میں ریاضی ایک مضمون کی حیثیت سے پڑھیں ہوں۔ |
| فزیکل سائنس | امیدوار بی ایس سی میں فزیکس یا کیمسٹری یا پارٹ ٰII کے تحت گروپ مضامین کے طور پر دونوں ایک ساتھ پڑھیں ہوں۔بی ای/بی۔ٹیک معہ فزیکس یا کیمسٹری ،بی سی اے کے امیدوار انٹرمیڈیٹ کی سطح پر فزیکل سائنس(فزیکس یا کیمسٹری) پڑھیں ہوں۔ |
| بیالوجی | امیدوار بی ایس سی / بی ایس سی (ہوم سائنس )میں باٹنی یا زولوجی یا پارٹ ٰII کے تحت گروپ مضامین کے طور پر دونوں ایک ساتھ پڑھیں ہوں۔جبکہ بی سی اے کے امیدوار انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بیالوجیکل سائنس پڑھیں ہوں۔ |
| سوشل سائنس | تمام امیدوار بی اے معہ سوشل سائنس مضامین/بی۔کام / بی بی ایم/ بی بی اے/ بی سی اے کے طلبہ انٹرمیڈیٹ کی سطح پر سوشل سائنسس پڑھیں ہوں۔ |
| انگلش(انگریزی) | امیدوار بی اے اسپیشل انگلش/ انگلش لیٹریچر(انگریزی ادب)/ ایم۔اے انگلش کامیاب ہوں۔ |
| اورینٹل لنگویجس | امیدوار بی اے تلگو/ہندی/ مراٹھی/اردو/ عربی/ سنسکرت ایک اختیاری مضمون کے طور پر پڑھیں ہوں۔
ادب کے امیدوار (بی اے۔ ایل) تلگو/ہندی/ مراٹھی/اردو/ عربی/ سنسکرت پڑھیں ہوں۔ امیدواربی اے( اورینٹل لنگویجس) تلگو/ہندی/ مراٹھی/اردو/ عربی/ سنسکرت پڑھیں ہوں۔ امیدوار تلگو/ہندی/ مراٹھی/اردو/ عربی/ سنسکرت میں ماسٹر ڈگری کامیاب ہوں۔ |
داخلہ امتحان کا میڈیم:
ایڈ سیٹ ۔2022داخلہ امتحان انگلش۔تلگو اور انگلش۔اردو زبانوں میں منعقد کیا جائے گا۔
کوالیفائنگ کیلئے درکار نشانات:
سوائے ایس سی ، ایس ٹی تمام زمروں کے امیدواروں کو کم ازکم 25%فیصد نشانات یعنی( 38) نشانات حاصل کرنا ضروری ہے،تاہم ایس سی ، ایس ٹی کیلئے کوالیفائنگ کیلئے کوئی نشانات مقرر نہیں ہے۔
تاہم ایڈ سیٹ میں این سی سی / اسپورٹس(کھیل کود)/ معذورین /مسلح افراد(آرمڈ پرسنل) کے بچوں کے کوٹہ کے تحت نشست حاصل کرنے کے خواہش مند ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کو کم ازکم 25% فیصد نشانات کامیاب لازمی ہے۔
مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔