کنوینرپی ای سیٹ۔2022نے تلنگانہ اسٹیٹ فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی خواہش کی ہیں۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن (بی پی۔ایڈ) اورڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن(ڈی پی۔ایڈ) میں داخلہ دیا جاتا ہے۔

رجسٹریشن فیس: ایس سی، ایس ٹی زمروں کے امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فیس 400روپے ہے، جبکہ دیگرتمام زمروں کیلئے 800روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
اہم تاریخیں:
| سلسلہ نشان | کارکردگی | تاریخ |
| 1 | آن لائن رجسٹریشن اوردرخواست کے ادخال کا آغاز | 11اپریل 2022 |
| 2 | بغیردیرینہ فیس کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ | 18جون 2022 |
| 3 | درخواست کے ادخال کی قطعی تاریخ | 20جون2022 |
| 4 | 500دیرینہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ | 13جولائی 2022 |
| 5 | درخواست داخل کرنے آخری تاریخ | 15جولائی 2022 |
| 6 | 2000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی قطعی تاریخ | 20جولائی2022 |
| 7 | 2000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ | 22جولائی2022 |
| 8 | 5000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ | 27جولائی 2022 |
| 9 | 5000روپے دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست کے ادخال کی قطعی تاریخ | 29جولائی2022 |
| 10 | بغیردیرینہ فیس کے درخواست داخل کرنے والے امیدوار ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ | 8اگست 2022 |
| 11 | دیرینہ فیس کے ساتھ درخواست داخل کرنے والے امیدوار ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ | 13اگست2022 |
| 12 | مہاتماگاندھی یونیورسٹی،نلگنڈہ میں فزیکل ایفیشینسی ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ | 22اگست 2022 |
فزیکل ایفیشینسی ٹسٹ کے انعقاد کے ایک ہفتہ بعد نتائج جاری کئے جائیں گے۔
تعلیمی قابلیت:
بی پی۔ایڈ (2سالہ)کورس میں داخلہ کیلئے ڈگری کامیاب یاآخری سال کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار اہل ہیں۔
ڈی پی۔ایڈ (2سالہ)کورس میں داخلہ کیلئے انٹرمیڈیٹ کامیاب یاآخری سال کے امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار اہل ہیں۔
درخواست کے ادخال اور مزید تفصیلات کیلئے ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔
https://pecet.tsche.ac.in