اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ، حیدرآباد،تلنگانہ نے لیٹرل انٹری ان ٹو پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ(ایل پی سیٹ)۔2022کااعلامیہ جاری کردیا۔اس داخلہ امتحان کے ذریعہ آئی ٹی آئی کامیاب طلبہ کو سرکاری، ایڈیڈ،اور ان ایڈیڈ،خانگی پالی ٹیکنک اداروں میں انجینئرنگ ڈپلومہ کورسس میں سالہ دوم میں داخلہ دیاجاتا ہے۔
اہلیت: دوسالہ آئی ٹی آئی کورس معہ 60 فیصد نشانات کے علاوہ ڈپارٹمنٹ آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ کی جانب سے منعقدہ بریج کورس کامیاب امیدوار اہل ہیں۔پر کردہ درخواست فارم دیگر اسنادات کے ساتھ ایس سی، ایس ٹی 300روپے اور دیگر زمروں کے امیدوار500روپے فیس ادا کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنک،مانصاحب ٹینک،حیدرآباد میں جمع کروائیں۔
اہم تاریخیں: درخواست فارم کی اجرائی 21اپریل2022 سے شروع ہوگئی ہے۔
بغیردیرینہ فیس کے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 23مئی 2022مقرر ہے۔
جبکہ 100روپے دیرینہ فیس کے ساتھ 24مئی تک درخواست داخل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
ایل پی سیٹ 4جولائی 2022کو منعقد کیاجائے گا۔نتائج 16جولائی2022 تک جاری کئے جائیں گے۔
مزید تفصیلات ادارہ کی سرکاری ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔
https://www.sbtet.telangana.gov.in